Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

7 - 49
ایک تقاضا یہ بھی ہے، اور اشاعت اسلام کی ایک بہترین صورت بھی، یہ مجموعۂ مضامین بھی اسی کی ایک کڑی کے طور پر شائع کیا جارہا ہے۔
راقم سطور ذاتی طور پر بھی عزیز گرامی مولوی عبد الہادی اعظمی ندوی سلمہٗ کا مشکور ہے کہ انھوں نے بہت مختصر وقت میں یہ مضامین جمع بھی کیے ، خود ہی ان کو کمپوژ کیا اور اشاعت کے لیے تیار کردیا، اللہ تعالیٰ ان کو اس کا بہتر بدلہ عطا فرمائے، ان مضامین میں ایک نہایت مؤثر مضمون ’’اِنسانیت آج بھی اُسی در کی محتاج ہے‘‘ پہلے بھی متعدد بار شائع ہوچکا ہے، وہ بھی اس مجموعہ میں شامل کرلیا گیا ہے، اور اسی کی مناسبت سے اب اس پورے مجموعہ کو اسی نام سے شائع کیا جارہا ہے، کہ اس میں ان مضامین کی پوری عکاسی ہے اور ایک حقیقت کا اظہار بھی۔
اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو قبول فرمائے، اور اپنے قرب و رضا کا ذریعہ بنائے، اور والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے لیے ایک بہترین صدقۂ جاریہ فرمائے، وما ذلک علی اللّٰہ بعزیز۔
بلال عبد الحی حسنی ندوی   
دائرہ شاہ علم اللہ ، تکیہ کلاں ، رائے بریلی


Flag Counter