Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

20 - 49
سیرت محمدی کا اعجاز

سیرت محمدی ملت ابراہیمی اور ملت محمدی کی تاریخ کا ایک ایسا درخشاں عنوان ہے جس نے اس کو انسانیت کی برادری میں ایک بے مثال و لازوال مرتبہ عطا کیا ہے۔ اس پاک سیرت ، حیات طیبہ، اُسوۂ حسنہ اور خُلُقِ عظیم کے جمال و کمال اور اس کی اَبدیت و عمومیت کا راز اس کا اعجاز ہے، اس کا ہر پہلو معجزہ، ہر رُخ شاہراہِ ہدایت، اور اس کا ہر موڑ جادۂ منزل ہے۔
اس کی حقانیت و صداقت کے لیے بہت دور جانے اور زیادہ دقیقہ ریزی اور تلاش و جستجو کی ضرورت نہیں ، اس کے جس شعبہ ، جس گوشہ اور جس پہلو پر نظر ڈالی جائے گی، معلوم ہوگا کہ تنہا یہی شعبہ آپ ﷺ کی صداقت کی سب سے بڑی دلیل اور آپ ﷺ کا سب سے بڑا امتیاز و اعجاز ہے۔
داخلی شہادتوں کے سوا اگرہم خارجی دنیا پر نظر ڈالیں تو اس میں بھی


Flag Counter