Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

24 - 49
سیرت کا پیغام

ربیع الاول کا مہینہ ہر سال انسانیت کو سیرت کا وہ پیغام دیتا ہے جس پیغام نے اس کو چھٹی صدی مسیحی میں نئی زندگی عطا کی تھی، اور اس کو عالمگیر اور اجتماعی خود کشی سے باز رکھا تھا۔آج بھی یہ پیغام ہمیں تاریخ  کے اس دور میں مل رہاہے ، جب تمام مخالف طاقتیں متحد ہوکر مسلمانوں کو شکست دینے کے در پے ہیں ، اور مظلوم انسانیت خود غرض و مفاد پرست بلکہ جرائم پیشہ اقوام کی بے رحمی کا نشانہ ہے۔
سیر ت کا یہ پیغام تاریخ کے ہر دور میں بلکہ ہر لمحہ میں امت مسلمہ کی رہنمائی کرتا رہا، لیکن آج یہ پیغام اس لیے بھی بہت اہم اور ضروری ہے کہ بہت سے مسلمانوں اور عربوں کا رشتہ اس ذات گرامی سے بہت کمزور پڑچکا ہے، جن کا نام نامی محمد ہے، (صلی اللہ علیہ و علی آلہ و أصحابہ و سلم)   ؎
زباں پہ بار خدا یہ کس کا نام آیا
کہ میرے نطق نے بوسے مری زباں کے لیے 


Flag Counter