Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

9 - 49
روحانیت کا دلدادہ تھا تو عملی زندگی سے ناآشنا اور دنیا کے نشیب و فراز سے بے خبر۔
اس کے برخلاف حضور اکرم ﷺ کی پاک زندگی کے مطالعہ سے ہم کو دو چیزیں خاص طور سے نظر آتی ہیں :
ایک یہ کہ عام اجتماعی دائرہ سے لے کر زندگی کے چھوٹے سے چھوٹے گوشے تک اس میں ہر چیز کے لیے رہنمائی موجود ہے، اور رہنمائی بھی ایسی جو قیامت تک کے لیے کافی ہے۔
دوسرے یہ کہ اس ہدایت اور رہنمائی کا ہر عنوان اور آپ ﷺ کی تعلیم و ہدایت کا گوشہ بجائے خود ایک ایسا زندہ معجزہ ہے کہ اگر دوسری چیزیں نہ بھی ہوتیں تو آپ ﷺ کی ابدی رسالت، حقانیت اور صداقت کے لیے وہی ایک چیز بس تھی۔
{وَمَآ أَرْسَلْنَاکَ إِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ}  ( الأنبیاء:۱۰۷) (نہیں بھیجا ہم نے آپ کو مگر رحمت بناکر تمام جہاں والوں کے لیے ) کا تقاضا بھی یہ تھا کہ یہ اُسوۂ حَسَنہ ہر اعتبار سے مکمل اور لازوال، اور جامعیت ، کاملیت اور علمیت ہر شعبہ میں بے نظیر و بے مثال ہو۔
دنیا میں سب سے زیادہ تعداد عیسائیوں کی بتائی جاتی ہے، لیکن


Flag Counter