Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

36 - 49
ہمیں چاہیے کہ ہم ان کاموں کو بھی سیرت رسول ﷺ ہی کی خدمت سمجھیں ، او ریہ محسوس کریں کہ ان کا تعلق براہ راست سیرت محمدی سے ہے، اور عین اس کی تعلیم کے مطابق ہیں ، سیاست یا پارٹی بندی کا کام سمجھ کر اس سے غفلت یا اس کو دینی لحاظ سے کمتر سمجھتا بڑی نادانی کی بات ہوگی۔
آج اس پیغام کی عملی تطبیق کی ضرورت ہے، محض خوش بیانی یا زبانی وظیفہ (Lip Service) اس کے لیے نہ آج کافی ہے، نہ کسی اور زمانہ میں کافی تھا، حضرت ابو بکر اور حضرت عمر (رضی اللہ عنہما) بھی اس پرعمل کرنے پرمجبور تھے، اور آج کے مسلمان بھی اس پر عمل کیے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتے، اس کے ایک چھوٹے سے چھوٹے جزو پر عمل ان ہزاروں تقریروں ، تحریروں اور جلسے جلوسوں پر بھاری ہے، جن میں عمل کا جذبہ مفقود اور نیت تک درست نہ ہو۔
ہمارا مقصد کسی متعین چیز پر وکالت کرنا اور کسی قسم کی حسنِ طلب نہیں ، ہم یہ نہیں کہتے کہ فلاں کام چھوڑیے، فلاں کام اختیار کیجیے، ہم یہ کہتے ہیں کہ نئی نسل کی حفاظت اور مسلمانوں کی زندگی و وجود کے استحقاق کے لیے جو شرائط سنت اللہ اور قرآن و حدیث، تاریخ اسلام، اور ہمارے ماضی و حال کے تجربات اور مشاہدات سے ہمیں معلوم ہیں ، ان کو اپنی


Flag Counter