Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

33 - 49
سخت جدوجہد کے بعد بھی حل ہوتا تب بھی ہم کو اس نازک اور اہم ترین مسئلہ کے لیے ایک فرد کی طرح کھڑا ہوجانا چاہیے تھا، لیکن اس صورت حال میں -جب کہ اس کے لیے اس قدر کثیر و خطیر سرمایہ کی ضرورت نہیں - اس کی طرف سے غفلت و بے پرواہی بہت بُری علامت ہے ، اور سخت اندیشہ کی بات ہے۔
پھر اس تعلیمی مسئلہ کے علاوہ مسلمانوں کے کتنے ملی مسائل اور کام ایسے ہیں جو ان کے ملی وجو دکی بقا اور ان کی شخصیت و کردار اور ان کی دعوت و طرزِ زندگی کی حفاظت و بقا کے لیے بے حد ناگزیر اور ضروری ہیں ، لیکن ایسا نظر آرہا ہے کہ جیسے ان مسائل کا وجود صرف کاغذ پر ہو، یا ان کا تعلق کسی دوسری قوم سے ہو۔
ہندوستان کے ہر بڑے شہر میں الحمد للہ ایسے متعدد مسلمان تاجر اور کارخانہ دار موجود ہیں جو ان منصوبوں اور کاموں میں سے ایک ایک منصوبہ کے اخراجات تن تنہا برداشت کرسکتے ہیں ، لیکن  ع
ترا ہی جی نہ چاہے تو باتیں ہزار ہیں 
اگر کچھ کرنے کا جذبہ، غیرت و حمیت کا احساس، ایمان کے تقاضوں کا پورا اثر اور رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت ہوتی تو پھر یہ دشواریاں ، معذوریاں اور تن آسانیاں ہمارا راستہ نہ روکتیں ، جو آج


Flag Counter