Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

22 - 49
جس کے حالات و واقعات سے اتنی کثرت سے استنباط کیا گیا ہو اور اس کی روشنی میں پورا اسلامی قانون تیار کیا گیا ہو؟۔
جس نے زندگی کی ہر ضرورت کے لیے (خواہ وہ کیسی ہی نجی اور چھوٹی ہو) پوری وضاحت اور تفصیل کے ساتھ ہدایات دی ہوں ۔ لشکروں کی روانگی، شاہانِ عالم کے نام خطوط اور بیرونی وفود سے ملاقاتوں سے لے کر نہانے دھونے، کھانے پینے اور طہارت و استنجا کے تمام معاملات میں جس نے یکساں طریقہ پر انسانوں کی اپنے قول و عمل سے رہنمائی کی ہو۔
جس کی دعائیں نہایت مکمل، جامع اور حیرت انگیزہوں ، اور زبان حال سے خود کہتی ہوں کہ ایسی دعائیں کرنے والا، اور انسانی ضروریات سے ایسی واقفیت رکھنے والا آپ ﷺ کے سوا کوئی اور نہیں ہوسکتا۔
غرض زندگی کا کوئی شعبہ ہو، اور انسانوں کی کوئی ضرورت ہو، حضور ﷺ کی تعلیم کا اعجاز ہر چیز سے نمایاں ہے، اور اس کا ہر جزو آپ ﷺ کی حیات طیبہ کا ایسا عنوان ہے جو حق و صداقت کی راہیں ہمارے سامنے کھول دیتاہے، اور شک و شبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔
سیرت کا یہ اعجاز صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ، دنیا کے تمام انسانوں کے لیے اور قیامت تک پیدا ہونے والی تمام نسلوں کے لیے


Flag Counter