Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

17 - 49
کرکے دوائیں بھی خرید لے، لیکن گھر آکر اس کو طاق پر رکھ دے ، بدپرہیزی کرتا رہے، اور جو دَوا دِن میں پانچ بار پینے کے لیے بتائی گئی ہو، اور اس کے ساتھ بہت سی ہدایات دی گئی ہوں ، اس کو ایک بار بھی نہ پیے، یا صرف جمعہ اور عید کے روز پی لیا کرے، اور اگر پی بھی لے تو اس کے ساتھ بد پرہیزی کرتا رہے، پھر اس کے بعد اس کی شکایت کرے کہ یہ نسخہ فائدہ نہیں کرتا۔
ہم میں سے بہت سے بھائیوں کا یہ حال ہے کہ سیرت نبوی اور صحابۂ کرام (رضی اللہ عنہم) کے حالات کامطالعہ کیے بغیر وہ اپنے تحت الشعور میں یہ سمجھ رہے ہیں کہ جدید دنیا کے مسائل میں اس کے پاس رہنمائی نہیں ہے۔
سیرت نبوی ایسے تمام لوگوں کو یہ چیلنج کرتی ہے کہ وہ بتائیں کہ ان کو زندگی کے کس شعبہ میں رہنمائی درکار ہے؟ یا وہ کون سا شعبہ ہے کہ جہاں ان کو قرآن و حدیث اور سنت نبوی سے روشنی نہیں مل رہی ہے؟ اور تہذیب کا وہ کون سا حصہ اور اخلاق عالیہ کی وہ کون سی قسم ہے جو نبوت کی ممنونِ احسان نہیں ؟
مسلمان اگر مظلوم ہیں ، پسماندہ ہیں ، مغرب کے مقلد ہیں ، کم زور  و بے بس ہیں ، تو یہ قصور انسانیت کے اس طبیب اور روحانی معالج کا


Flag Counter