Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

16 - 49
بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے:
{قُلْ إِنَّمَآ أَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوْحٰیٓ إِلَيَّ أَنَّمَآ إِلٰہُکُمْ إِلٰہٌ وَّاحِدٌ} (سورۃ الکہف:۱۱۰)
ترجمہ:’’کہہ دیجیے کہ میں تمہاری ہی طرح انسان ہوں ، البتہ میری طرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے۔‘‘
اس لیے آپ ﷺ کی تعلیمات و ہدایات اور آپ ﷺ کا اُسوۂ حَسَنہ خود آپ ﷺ کی صداقت کی سب سے بڑی دلیل ہے، اور دین کی تکمیل و جامعیت، ختم نبوت، نیز آپ ﷺ کے پیغام و دعوت کی ابدیت و عمومیت کی سب سے کھلی ہوئی اور صاف علامت ہے۔
اگر کچھ لوگ مغرب کی ظاہری ترقیات اور دنیا کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کو دیکھ کر یہ سمجھنے لگے ہیں کہ موجودہ دور میں اسلام کی دعوت شاید اب زیادہ کارگر نہیں ، اور اب انسانیت کی چارہ سازی اس کی قوت سے باہر ہے، تو اس کا سبب صرف مغرب کی مرعوبیت اور سنت کے چشمۂ نور سے مسلمانوں کی بے تعلقی اور بے اعتمادی ہے۔
اس کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کوئی ڈاکٹر سے نسخہ لکھواکر لائے، لیکن اس کی دوائیں خریدنے کی کوشش نہ کرے، یا تھوڑا سا روپیہ اور محنت خرچ


Flag Counter