Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

15 - 49
دوسری چیز ان نبوی ہدایات و تعلیمات کا اعجاز ہے، بات صرف اتنی نہیں کہ ہر موقع، ہر حالت اور ہرمسئلہ کے لیے کوئی نہ کوئی تعلیم یا ہدایت دے دی گئی ہو، خواہ اس کی ضرورت ہو یا نہیں ، بلکہ اصل پہلو یہ ہے کہ آپ ﷺ کی ہر تعلیم، ہر سنت اور ہر قول و فعل اتنا جامع اور مکمل، اس قدر معجزانہ اور حیرت انگیز اور اس قدر مؤثر اور مفید ہے کہ یہ کسی انسان کے بس کی بات نہ تھی، قرآن مجید نے اس راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا ہے:
{وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی، إِنْ ہُوَ إِلَّا وَحْيٌیُّوْحٰی} (سورۃ النجم:۳-۴)
 ’’اور آپؐ اپنی خواہش نفسانی سے بات نہیں کرتے، آپؐ کا ارشاد صرف وحی ہے، جو آپ پر بھیجی جاتی ہے۔‘‘
آپ ﷺ کی تعلیمات اور اقوال و اعمال ایسے ہیں کہ وحی آسمانی اور تلقین ربانی کے سوا اس کی کوئی توجیہ ممکن نہیں ، اور صاف نظر آتا ہے کہ اتنی گہری نظر، اتنا عمیق علم، اتنی بیکراں شفقت کسی انسان کے زور تدبیر اور زور فکر کا نتیجہ ہرگز نہیں ہوسکتی، وہ خالص عطیۂ خداوندی اور ہدایت آسمانی ہے، رسول اللہ ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے قرآن مجید میں اسی


Flag Counter