Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

14 - 49
اور ہدایات اور عملی زندگی پر نظر ڈالتے ہیں تو اس کا ہر شعبہ مکمل نظر آتاہے۔
جب ہم دعا و مناجات کے باب پر نظر ڈالتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شاید حضور ﷺ کی زندگی کا سب سے اہم اور بنیادی شعبہ یہی ہے،غزوات و سرایا کا جائزہ لیتے ہیں تو نظرآتا ہے کہ آپ کا اصل کمال اسی کے اندر ہے، جوہر شناسی اور مردم گری کی صفت دیکھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ شاید آپ کا سب سے بڑا امتیاز یہی ہے، گھریلو زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو ایسا نظر آتاہے کہ سب سے زیادہ عملیت، بے ساختگی اور لطف و محبت کے نمونے اسی جگہ ملتے ہیں ، صحابہ (رضی اللہ عنہم) کے ساتھ آپ ﷺ کے تعلقات کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ کی محبوبیت کا راز اسی میں پوشیدہ ہے۔ یہاں ان اوصاف کا مفصل ذکرکرنا ممکن نہیں ، سیرت نگاروں نے آپ ﷺ کی زندگی کے ایک ایک جزئیہ کی جس طرح تشریح و تفصیل بیان کی ہے، اور تنہا ایک حجۃ الوداع کے موضوع پر جتنی دقیقہ ریزی اور دیدہ وری سے کام لیا ہے، وہ اس کا ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی نبوت ساری انسانیت کے لیے ہے ، اس تکمیل و تفصیل کی غرض یہی تھی کہ کوئی انسانی گروہ اور روئے زمین کا کوئی انسان تشنگی کا شاکی نہ رہے، اور کسی کی شکایت باقی نہ رہے۔


Flag Counter