Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

10 - 49
حضرت مسیح (علیہ السلام) کی زندگی کے زیادہ سے زیادہ پچیس دن کے حالات ہمیں ملتے ہیں ، اور وہ بھی جستہ جستہ، نامکمل، تشنہ اور محتاج تصدیق۔ یہی حال دوسرے مذاہب یا جدید سیاسی و معاشی نظریات و افکار کا بھی ہے۔ اگر اول الذکر کو زندگی کی عملی حقیقتوں سے زیادہ سروکار نہیں معلوم ہوتا، تو آخر الذکرکو صرف اسی دنیا سے دل چسپی معلوم ہوتی ہے، اور وہ بھی اس حد تک کہ ایک مخصوص معاشی نظام یا پارٹی سسٹم بحیلہ یا بجبر لوگوں کے سروں پر قائم رکھا جائے، یا ان کی شکم پُری اور جنسی آسودگی کا زیادہ سے زیادہ سامان کیاجائے۔ ان میں سے کسی کے پاس (انفرادی یا اجتماعی طورپر) انسان کی متنوع، رواں دواں ، ترقی پذیر، وسیع اور نازک و بیش قیمت، لوچدار زندگی کے لیے کوئی مفصل قلمی یا زبانی تعلیم اور اس تعلیم کا کوئی عملی نمونہ نہیں ملتا۔
اس کے بالمقابل حضور ﷺ کی زندگی میں حیران کن طریقہ پر ہمیں ہر چھوٹے بڑے معاملہ کے لیے ایسی واضح، مکمل اور مفصل ہدایات نظر آتی ہیں کہ اس کی کوئی ظاہری یا مادی توجیہ نہیں ہوسکتی، اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ آخری نبوت ہے اور دنیا کی آئندہ تاریخ کے لیے اس کے سوا اب کوئی روشنی نہیں ۔
جس قدر مفصل تعلیمات و ہدایات ہمیں قرآن و حدیث اور سیرت


Flag Counter