تنبیہ:۔عورتیں تلبیہ آہستہ سے پڑھیں تاکہ ان کی آواز نامحرم مرد نہ سنیں ۔
مسائل طواف
٭اگر عورت ایام حیض و نفاس میں ہو نے کی وجہ سے طواف قدوم نہ کر سکے تو کوئی حرج نہیں کیو نکہ طواف قدوم واجبات میں سے نہیں ہے ۔البتہ بلا عذر اس کو نہیں چھوڑنا چاہئے سنت ادا کرنے کا اہتمام قدر الامکان کر نا چاہئے۔
٭عورتوں کو حیض یا نفاس کی حالت میں کوئی طواف کر نا جائز نہیں اگر عورت حیض و نفاس کی وجہ سے ۱۲ذی الحجہ تک طواف زیارت نہ کیا تو پاک ہو نے کے بعد طوا ف ز یارت کریںاور اس عذر کی وجہ سے۱۲ ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک طواف زیارت نہ کر نے کیوجہ سے تاخیر کا دم لازم نہیں ہوگا۔ہاں اگر اس کو معلوم تھا کہ حیض آنے والا ہے اور طواف زیارت کے وقت میں طواف کر نے کا موقعہ تھا پھر اس نے نہ کیا یہاں تک کہ حیض شروع ہو گیا جسکی وجہ سے بارہویں