Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

22 - 24
٭خواتین مزدلفہ سے منی کے لئے آدھی رات کے بعد روانہ ہو سکتی ہیں البتہ ان کو محرم منی کے خیموں میں پہچانے کے بعد کچھ دیر کے لئے صبح صادق کے بعد مزدلفہ آجائے تاکہ واجب وقوف ادا ہو جائے ۔
٭اگر خواتین کے خیموں میں چھوڑ نے سے خطرہ ہو تو اپنے محرموں کے ساتھ صبح ہی منی کے لئے روانہ ہوں۔
(۵۶) خواتین آدھی رات کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں تو پہونچنے کے بعد صبح صادق ہو نے پر سورج نکلنے سے پہلے بھی رمی کر سکتی ہیں۔
متفرق مسائل
٭بعض خواتین کو لکوریا کی بیماری ہوتی ہے ۔ یعنی انکے رحم سے سفید پانی نکلتا رہتا ہے ۔  یہ ناپاک ہے اس پانی کے نکلنے سے  وضو ٹوٹ جاتاہے ا گر کپڑے سے لگ جائے توکپڑا ناپاک  ہو جائے گا اگر قدر درھم سے زیادہ کپڑے پر لگ جائے تو نماز نہ ہو گی ۔اگر ایک درہم سے کم یہ پانی کپڑے پر لگا رہ جائے اور اس نے اسی حالت میں طواف کر لیا تو کراہت کے ساتھ طواف ہو جائے گا۔
Flag Counter