Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

21 - 24
٭حجر اسود پر مردوں کااہجوم ہو تو اس کا بوسہ نہ لے بلکہ دور سے اشارہ کرکے بسم اللہ اللہ اکبر لاالہ الا اللہ کہہ لے ۔
٭طواف کے ختم پر اگر مقام ابراہیم پر مردوں کی کثرت ہو توعورت طواف کے دوگانہ وہاں نہ پڑھے بلکہ مردوں کے ہجوم سے الگ حرم میں کسی اور جگہ پڑھ لے۔
٭بعض خواتین سفرِ حج و سفرِعمرہ میں روانگی سے قبل اور واپسی کے بعد ہر رشتہ دار سے سلام کے ساتھ مصافحہ بھی کرتی ہیں ۔حالانکہ نا محرم کے ساتھ مصافحہ کرنا حرام ہے ۔ اور عورت کا عورت کے ساتھ مصافحہ و معانقہ دونوں درست ہے ۔
مسائل منی ومزدلفہ
٭خواتین کے لئے رات میں رمی کرنا بہتر ہے تاکہ ہجوم سے بچ سکیں ۔
٭خواتین اپنے خیموں میں آواز بلند نہ کریں۔آپس میں باتیں کریں تو بھی اتنی زور سے نہ کریں کہ برابر والے خیموں میں مرد حضرات تک ان کی آواز پہنچ جائے۔
Flag Counter