احرام کے مسائل
٭خواتین کو حالت احرام میں موزے اور دستانے پہننا جائز ہے ۔لیکن نہ پہننا افضل ہے۔
٭عورتیں احرام کے وقت اپنے سروں پر ایک کپڑا باند ھ لیتی ہیں ۔ وہ اس کپڑے کو احرام سمجھتی ہیں جبکہ وہ کپڑا صرف اس لئے باندھا جاتا ہے کہ سرکے بال نہ ٹوٹیں اور سر کا پردہ بھی رہے اس کپڑے کوباندھتے وقت یہ خیال رہے کہ پیشانی نہ ڈھکے اور اس کپڑے کو احرام سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے ۔اس غلط فہمی کی وجہ سے بعض خواتین اس کپڑے کے اوپر سے مسح کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا وضو نہیں ہوتاہے اور جب وضو نہیں ہو تاہے تو نماز اور طواف بھی نہیں ہوتا ۔
٭ خواتین حیض یا نفاس کی حالت میں ہوں تو غسل نظافت کرکے قبلہ رخ بیٹھ کر نیت کریں اور لبیک پڑھ لیں ، نیت کرکے لبیک پڑھنے سے احرام میں داخل ہوجائیں گی۔ بغیر غسل کئے بھی احرام باندھاجاسکتاہے ۔