Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

16 - 24
ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک طواف نہ کر سکی تو دم لازم ہو گا کیونکہ اس میں اس کی طرف سے ایک قسم کی کو تاہی پائی جاتی ہے۔(شامی)
٭اگر کسی حجن کو طواف زیارت سے پہلے حیض آگیا تو اس کے محرموں کو چاہئے کہ اس کی پاکی تک ٹھہرنے کا انتظام کریں اور طواف زیارت کے بعد ہی سفر کریں۔یہ اللہ کا دین ہے مذاق نہیں ہے دین کی عظمت دل میں ہوگی تو عورت کا محرم اس کا انتظام کرنے کی پوری کوشش کرے گا سیٹ تو دیر سویر مل ہی جاتی ہے۔
٭طواف زیارت چھوڑ کر وطن جانا جائز نہیں حج بھی نہ ہو گا اور میاں بیوی کے خصوصی تعلقات بھی جائز نہ ہونگے۔
 ٭اگر کوئی خاتون حالت ِحیض میں ہی طوافِ زیارت کر لے تو اپنے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی ۔لیکن اس حالت میں طواف کرنے کی وجہ سے گنہگار ہوگی ۔ توبہ و استغفار کرنا اور حدود حرم ایک گائے یا ایگ اونٹ ذبح کرنا واجب ہے۔۔ جس عورت کے پاس نقد پیسہ نہیں ہے تو پھر اپنا زیور بیچ کر کفارہ کا جانور ذبح کر 
Flag Counter