Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

3 - 24
مقدمۃ المؤلف
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ الکریم۔		
أما بعد: بندہ نے محض اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کے فضل عظیم سے یہ رسالہ
 ( خوا تین کے اہم مسائل حج وعمرہ ایک نظر میں )مختصر انداز میں جمع کردئے ہیں، اصل میں یہ رسالہ (خواتین کے مسائل حج و عمرہ ) کا خلاصہ ہے جس میں عام فہمی کے لئے سوال وجواب کا طریقہ اختیار کیا ہے ، نیز کوشش کی ہے کہ سوال وجواب میں اختصار رکھا جائے تاکہ عام خواتین بسہولت ان مسائل کو ذہن نشیں کر سکیں اورآخرمیں ان مسائل کا خلاصہ ذکر کر دیا ہے ، (جس کو ہم نے وقت نہ ہو نے کی وجہ سے اس رسالہ کی شکل میں پیش کردیا ہے )اس موضوع پر بہت سی کتابیں موجود ہیں اور ہر زمانہ میں اللہ تعالی کے بہت سے بندوں نے مناسک حج پر قلم اٹھایا ہے ، اللہ تعالی سب کی مساعی حسنہ کو قبول فرمائے ۔
ایک عرصہ سے بندہ اس بات کی ضرورت محسوس کررہا تھا کہ خواتین کے لئے حج  کے  متعلق اہم اہم مسائل یکجا کتابی صورت میں آجائیں ، اس لئے کہ نبی صلی اللہ 
Flag Counter