کو حالت احرام میں مارنا جائز نہیں اور جو موذی جانور یا کیڑے بدن سے پیدا نہیں ہیں ان کا مارنا جائز ہے۔
٭حالت احرام میں بھی پردہ کرنا واجب ہے ، یہ بات جو پھیلی ہوئی ہے کہ حالت احرام میں اور سفر ِ حج میں پردہ نہیں غلط ہے ، سفر حج میں بے پردگی کرنا اور زیادہ گناہ کی بات ہے ، عورتوں کی بے پردگی سے مردوں کے حج بھی خراب ہوتے ہیں ، اور ان کے لئے نگاہ کی حفاظت کرنا مشکل ہوجاتا ہے ، اس لئے عورتوں کوچاہئے کہ اس مبارک سفر میں پردہ کا خاص خیال رکھیں تاکہ حج مبرور ومقبول نصیب ہو جائے ۔ اور اسی طرح عمرہ کے بارے میں بھی سمجھ لیں۔
٭۔عورت حالت احرام میں نامحرم مردوں کے سامنے اسطرح چہرہ ڈھانپے کہ نقاب چہرہ سے نہ لگے۔ماتھے کے اوپر کیپ جیسی کوئی چیز رکھ لیں تاکہ اس کے اوپر سے کپڑا لٹکائیں تاکہ پردہ بھی ہو جائے اور کپڑا چہرہ پر نہ لگے ۔
٭عورتوں کو احرام کے لئے کوئی مخصوص کپڑے پہننا نہیں ہے ، وہ جو کپڑے پہنتی ہیں ان ہی میں احرام کی نیت کرلیں۔