Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

7 - 24
حج کی فرضیت کے مسائل
٭جو خاتون مسلمان ہوعاقل ہو بالغ ہو آزاد ہو باندی نہ ہو اور کوئی اور جسم  سالم ہو اور عدت میں نہ ہو اور مالی استطاعت اتنی ہو کہ اپنا اور اپنے محرم کے سفرِ حج کا خرچ موجود ہو اور محرم میسر ہو تو اس پر حج فرض ہو جاتاہے۔
٭جس کا جسم سالم نہ ہو مگر فرضیت حج کے باقی شرائط پائے جاتے ہوں تو اسکو حج بدل کروا دینا ضروری ہے ۔ 
٭عورت پر فریضئہ حج کی ادائیگی میں والدین اورشوہر کی اجازت شرط نہیں ۔بلکہ اگر حج فرض سے منع کریں تب بھی اپنے محرم کے ساتھ چلی جائے لیکن اخلاقی طور پر اجازت لے لینی چاہئے۔اور ان سے دعائیں لینی چاہئے۔ 
٭۔شوہر پر حج فرض ہو نے سے عورت پر حج فرض نہیں ہو تا ۔
٭اگر کوئی عورت سفرِ حج شروع ہونے سے پہلے عدت ِ وفات یا عدت ِ طلاق میں ہو اس کے لئے عدت پوری ہونے سے پہلے سفرِ ِ حج کو جانا جائز نہیں ، اگر جائے گی تو 
Flag Counter