Deobandi Books

حج کے پانچ دن - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

15 - 25
قارن سب کے لئے ایک ہی حکم ہے ، رمی کرتے ہوئے ہر کنکری کے مارنے کے وقت تکبیر اور دعا اس طرح پڑھے ۔ بسم الله , الله أكبر , رغما للشياطين و رضى للرحمن اللهم اجعله حجا مبرورا و ذنبا مغفورا و سعيا مشكورا 
ترجمہ : میں اللہ کا نام لیکر کنکری مارتاہوں اللہ سب سے بڑا ہے، میرا یہ عمل شیطان کو ذلیل کرنے کیلئے و رحمن کو راضی کر نے کیلئے ہے ، اے اللہ میرے اس حج کو حج مبرور بنادے اور گناہوں کو بخش دے اور میری سعی کی قدردانی فرما ( یعنی لائق ثواب بنادے ) تکبیر کے بجائے سبحان اللہ یا لا اله الا الله پڑھنا بھی جائز ہے، ( اگر کچھ نہ پڑھے تب بھی رمی ادا ہو جا ئے گی ) لیکن بالکل ذکر چھوڑنا برا ہے ۔ 
جمرہ عقبہ کی رمی کا مسنون وقت طلوع آفتاب سے زوال تک ہے، اور زوال سے غروب تک وقت جائز ہے یعنی اس میں نہ استحباب ہے نہ کراہت ہے اور غروب آفتاب کے بعد وقت مکروہ ہو جا تا ہے، لیکن یہ کراہت ضعیفوں اور کمزوروں کے لئے نہیں ہے ۔ 
خلاصہ یہ ہے کہ اس رمی کا وقت طلوع آفتاب سے لے کر آنے والی رات کے ختم تک یعنی صبح صادق طلوع ہو نے سے پہلے تک ہے، البتہ وقت میں تفصیل ہے، کچھ وقت مسنون ہے کچھ جائز ہے اور کچھ مکروہ ہے، لیکن ضعیفوں اور بیماروں اور عورتوں کے لئے وقت مکروہ  میں بھی کراہت نہیں ہٍے، اگر ازدحام زیادہ ہو اور جان کا خطرہ ہو تو عصر کے بعد یا کسی بھی وقت صبح صادق سے پہلے پہلے رمی کر لے۔ 
جو لوگ رمی کر سکتے ہیں بہت سے لوگ ان کی طرف سے بھی نیابۃ رمی کر دیتے 
Flag Counter