Deobandi Books

طلبہ کے علی میاں ندوی

4 - 24
جلال کڑپوی نے نعت سنانی شروع کی 
کیسے پیارے اپنے رسول
کتنے اچھے ان کے اصول
سب کو کھلانا اک عادت 
بھوکے رہنا اک معمول
شاہِ عرب ہیں شاہِ عجم
پیوندوں میں ان کے ببول
برف بنادے دوزخ کو 
ایسی ان کی راہ کی دھول 
ہر گالی پر ایک دعا
کانٹے لے کر بانٹے پھول
سَر دے کر ’سردار‘ ہوا
ان کا نواسہ ابنِ بتولؓ
آپ کا اک خادم ہے جلالؔ
حشر میں اس کو جاؤ نہ بھول
کیسے پیارے اپنے رسول 
کتنے اچھے ان کے اصول

Flag Counter