Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق جمادی الثانیہ 1435ھ

ہ رسالہ

15 - 16
اخبار جامعہ

ادارہ
	
21/ربیع الثانی…حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ مہمانوں کے ہم راہ بعد نماز فجرجامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے اور زیر تعمیر مسجد محمد بن قاسم،اساتذہ کرام کے رہائشی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مولوی عمار خالدصاحب اور حضرت کے پوتے زید معاذ خالد بھی ہم راہ بھی تھے۔

23/ربیع الثانی…حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے لیے دبئی سے محترم جناب محمد خالد صاحب تشریف لائے اور اسی طرح رنگون سے مفتی محمد جلال الدین قاسمی صاحب بھی حضرت سے ملاقات کے لیے تشریف لائے، ضیافت سے فراغت کے بعد مہمان حضرات جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے۔

24/ربیع الثانی…حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے ملاقات کے لیے دارالعلوم کہروڑ پکا کے مہتمم ، امیرعالمی مجلس ختم نبوت حضرت مولانا عبدالمجید لدھیانوی صاحب جامعہ تشریف لائے۔

25/ربیع الثانی…جامعہ کے فاضل اور متخصص مفتی مطیع الرحمٰن صاحب ادائیگی عمرہ سے واپسی پر حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے لیے جامعہ تشریف لائے۔

26/ربیع الثانی…جامعہ خالد بن ولید کے مہتمم مولانا ظفر احمد قاسم صاحب جامعہ تشریف لائے اور حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے ملاقات فرمائی۔حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ نے مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام بھی فرمایا۔

26/ربیع الثانی…جامعہ کے فاضل مفتی عبد القیوم صاحب حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔

27/ربیع الثانی… حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ اور جامعہ فاروقیہ کے ابتدائی زمانے کے ساتھی مولانا سلطان صاحب کے جواں سالہ اکلوتے بیٹے مولوی محمد قاسم حادثاتی طور پر انتقال فرما گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں جامعہ سے مفتی معاذ خالد صاحب،مولوی عمار خالد صاحب اور ڈاکٹر عبد الرحمان صاحب نے شرکت فرمائی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

28/ربیع الثانی…جامعہ کے سابق استاذ مولانا محمد میاں صاحب طویل علالت کے بعد دار فانی سے رخصت ہوگئے۔مرحوم کی کی تعزیت کے لیے حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ حضرت مولانا محمدانور صاحب اور ناظم تعلیمات مولانا خلیل احمد صاحب و دیگر اساتذہ کرام تشریف لے گئے۔

28/ربیع الثانی… حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کے اہل خانہ نے حضرت مولانا سلطان صاحب کے گھر جاکر ان کے بیٹے مولوی محمد قاسم کی وفات پر تعزیت کی۔

29/ربیع الثانی… حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ ضروری مشاورت کے لیے جامعہ دارالعلوم کورنگی تشریف لے گئے، آپ کے ہم راہ مولوی عمار خالد صاحب بھی تھے۔

29/ربیع الثانی…بعد نماز ظہر حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ اور رئیس دار الافتاء حضرت مولانامحمدیوسف افشانی دامت برکاتہم جامعہ فاروقیہ مقر ثانی تشریف لے گئے۔

یکم جمادی الاولیٰ…بعد نماز ظہر جامعہ فاروقیہ میں مستورات کے لیے تربیتی و اصلاحی بیان کا انعقاد کیا گیا،بیان حضرت مولانا زر محمد صدیقی صاحب نے کیا۔

2/جمادی الاولیٰ…سلیم منزل کے رہائشی اساتذہ ودیگر عملہ کا اجلاس حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ کی زیر صدارت بعد نماز عشاء منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر اساتذہ کرام نے مفید آرا پر تبادلہ خیال فرمایا۔

2/جمادی الاولیٰ…بعد نماز عشاء طلبہ کرام میں حضرت مفتی سمیع اللہ صاحب نے اصلاحی وتربیتی بیان فرمایا ۔

3/جمادی الاولیٰ…بعد نماز مغرب حضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے ملاقات کے لیے جامعہ مدنیہ لاہور کے استاد حدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب تشریف لائے اورحضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے گھر پر ملاقات فرمائی۔

9/جمادی الاولیٰ…جامعہ فاروقیہ مقر ثانی کے ناظم تعلیمات مفتی عبد اللطیف صاحب کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

10/جمادی الاولیٰ…بعد نمازعصرحضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے ملاقات کے لیے جامعہ کے سابق استاد حدیث مولانا منظور مینگل دامت برکاتہم تشریف لائے اورحضرت شیخ الحدیث زید مجدہ سے گھر پر ملاقات فرمائی۔

10/جمادی الاولیٰ…درجات متوسطات سے درجہ رابعہ تک کے طلبہ کرام کا یک ماہی تقریری امتحان بخیر وخوبی مکمل ہوا۔

11/جمادی الاولیٰ…درجہ خامسہ سے درجہ ثامنہ (دورہ حدیث) تک کے طلبہ کرام کایک ماہی تحریری امتحان بخیر وخوبی مکمل ہوا۔

13/جمادی الاولیٰ… حضرت شیخ دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے لیے عالمی شہرت یافتہ اسلامی شاعر محترم جناب انصار احمد کامل چائلی الٰہ آبادی کی جامعہ آمد حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ نے مہمان حضرات کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی فرمایا۔

13/جمادی الاولیٰ… حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے لیے مدرسہ دارالفیوض الہاشمیہ کے رئیس دارالافتاء اور استاذ حدیث مفتی نذیر احمد صاحب تشریف لائے۔

14/جمادی الاولیٰ… جامعہ فاروقیہ مقر ثانی میں سالانہ مسابقہ خطابیہ، مسابقہ حمدونعت،مسابقہ تلاوت ،مسابقہ خوش نویسی اور مسابقہ اذان واقامت کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوا،جس میں طلبہ کرام نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔جامعہ فاروقیہ مقر ثانی میں ذریعہ تعلیم اور ذریعہ تکلم عربی ہے۔جامعہ فاروقیہ مرکز سے حضرت ناظم اعلیٰ دامت برکاتہم العالیہ، حضرت مولانا محمد انور صاحب،مفتی محمد واحد صاحب، مفتی معاذخالد صاحب، مولانا عمار خالد صاحب،مفتی عبدالواحدصاحب،مفتی محمد سلام صاحب،مفتی ثناء اللہ صاحب،مفتی شیراز صاحب اور مولاناخادم الرحمان صاحب نے شرکت کی اور طلبہ کرام کی خوب حوصلہ افزائی فرمائی۔

16 /جمادی الاولیٰ… جامعہ فاروقیہ مرکز میں سالانہ مسابقہ حسن خطابت،مسابقہ حسن تلاوت،مسابقہ حمد و نعت،مسابقہ اذان واقامت اور مسابقہ خوش نویسی کے دوسرے مرحلے کا آغاز صبح :00 8بجے ہوااور تمام مسابقات میں شریک طلبائے کرام نے اپنی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔دوسرے مرحلے میں کام یاب طلبہ آخری مسابقے میں حصہ لے سکیں گے اور انعامی کتب ونقد انعام کے حقدار ہوں گے۔اس دوسرے مرحلے کا اختتام رات 10:30بجے ہوا۔

Flag Counter