Deobandi Books

مرد و عورت کی نماز کا فرق احادیث و فقہ کی روشنی میں

سالہ ہذ

9 - 28
ترجمہ:حضرت علی ﷜سے موقوفاً مروی ہے کہ عورت جب سجدہ کرے تو اسے چاہیے کہ سمٹ کر کرے اور اپنی رانوں کو پیٹ کے ساتھ ملاکر کر سجدہ کرے ۔
حضرت حسن ﷫فرماتے ہیں:”اَلْمَرْأَةُ تَضْطَمُّ فِي السُّجُودِ“ کہ عورت سجدے میں اپنے آپ کو سمیٹے گی ۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:2781)
عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَقَتَادَةَ، قَالَا:«إِذَا سَجَدَتِ الْمَرْأَةُ فَإِنَّهَا تَنْضَمُّ مَا اسْتَطَاعَتْ، وَلَا تَتَجَافَى لِكَيْ لَا تَرْفَعَ عَجِيزَتَهَا»۔(مصنّف عبد الرزاق:5068)
ترجمہ:حضرت معمر ﷫ سےحضرت حسن اورحضرت قتادہ ﷮کا یہ قول منقول ہے کہ : جب عورت سجدہ کرے تو اسے چاہیے کہ اپنی استطاعت کے مطابق اپنے آپ کو سمیٹے ، اور اپنے پیٹ کو رانوں سے جدا نہ کرے،کہیں اس کی سرین نہ اٹھ جائیں۔
 عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ الله عَنْهُ قَالَ:«إِذَا سَجَدَتِ الْمَرْأَةُ فَلْتَحْتَفِرْ وَلْتَضُمَّ فَخِذَيْهَا»۔( ابن ابی شیبہ:2777)
ترجمہ:حضرت علی ﷜سے مروی ہے: جب عورت سجدہ کرے توسرین کے بل بیٹھے اور اپنی دونوں رانوں کو ملاکر رکھے۔
عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَضَعَ الرَّجُلُ بَطْنَهُ عَلَى فَخِذَيْهِ إِذَا سَجَدَ كَمَا تَضَعُ الْمَرْأَةُ۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:2780)
ترجمہ: حضرت مُجاہد﷫سے مَروی ہے کہ وہ اِس بات کو ناپسند کیا کرتے تھے کہ کوئی مرد سجدہ کرتے ہوئے عورت کی طرح اپنے پیٹ کو اپنی رانوں پر رکھے۔
عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ:«إِذَا سَجَدَتِ الْمَرْأَةُ فَلْتَضُمَّ فَخِذَيْهَا، وَلْتَضَعْ بَطْنَهَا عَلَيْهِمَا»۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:2779)

Flag Counter