Deobandi Books

قافلہ جنت کی علامت

ہم نوٹ :

9 - 26
بچنے کا رزق بھی مکمل دے دے تاکہ میرا اُمتی نہ مرے جب تک اے اللہ! وہ آپ کا پورا پورا تابع دار اور پورا پورا فرماں بردار نہ ہوجائے، جب تک وہ اپنا رزق اتباعِ حق اور اپنا رزق اجتناب عن الباطل کا مکمل نہ کرلے یعنی جب تک اپنی روزی نیک عمل کی پوری نہ کرلے اور جب تک گناہوں سے پرہیز کا وہ پورا مرزوق نہ ہوجائے، نافرمانی سے پورا پورا بچنا اُس کا نصیب اور مقدر نہ ہوجائے میرے کسی اُمتی کو اُس وقت تک موت ہی نہ آئے۔یہ سن کر بخاری شریف پڑھانے والے اُن شیخ الحدیث نے کہا کہ زندگی پڑھاتے ہوئے گزر گئی لیکن کبھی یہ نکتہ ذہن میں نہیں آیا، نہ آج تک کسی کتاب میں یہ مضمون پڑھا، نہ اپنے اساتذہ سے سنا۔ میں نے کہا بھئی! میں نے بھی نہیں سنا، نہ میں نے دیکھا لیکن میں کیا کہوں  ؎
میرے  پینے  کو  دوستو  سن  لو
آسمانوں  سے  مے  اُترتی  ہے
اللہ تعالیٰ کی مہربانی اُس کا کرم ہے، بزرگوں کی دُعائیں لگ گئیں۔
ایک شاعر مجھے ملا اُس نے ایک شعر سنایا؎
چاند تارے مرے قدموں میں بچھے جاتے ہیں
یہ    بزرگوں   کی   دُعاؤں    کا   اثر   لگتا  ہے
یہ میرا پچھتر سال کا تجربہ ہے کہ کسی اللہ والے کی خدمت کرلو، اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے کہ یہ میرے پیاروں کی خدمت کرتا ہے،اُمید ہے ان شاء اللہ کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے وہ محروم نہیں رہے گا اور ہماری لاکھوں عبادتوں سے اللہ کا ذرّۂ  کرم افضل ہے۔ مولانا رومی        رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں؎
ذرّۂ  سایہ   عنایت   بہتر   است
اَز  ہزاراں  کوشش طاعت پرست
 معمولی مضمون نہیں ہے۔ یہ مولانا رومی ہیں کہ اللہ کی عنایت و رحمت کا ایک ذرّہ سایہ مل جائے تو ہماری ہزارہا محنت سے وہ بہتر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس حدیثِ پاک میں رزق کی یہ شرح جو میں نے کی ہے ساری کتابوں میں دیکھ ڈالو اُمید ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کا یہ کرم اخترپر
Flag Counter