Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

28 - 42
ہیں۔ گناہ سے کسی کو سکون اور چین نہیں ملتا ، چین اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھاہے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں:
اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ9؎
پس اے ایمان والو! مَرد ہو یا عورت، صرف اللہ ہی کی یاد سے تمہارے دل کو چین ملے گا، اطمینان ملے گا۔ وی سی آر ، سینما، مَردوں کے سامنے بے پردہ پھرنا، اپنی بیٹیوں کو کالجوں میں پہنچانا اور ان کا عیسائی لڑکوں کے ساتھ ہنسنا بولنا، یہ سب عذاب ہے، کسی کو چین نہیں ہے، نہ لڑکے چین سے ہیں  نہ لڑکیاں چین سے ہیں۔ آپ دیکھیے! طرح طرح کی بیماریاں، طرح طرح کی پریشانیاں موجود ہیں۔ اللہ پاک کو ناراض کرکے اپنے کو اور اپنی اولاد کو دوزخ میں بھیجنا اس سے بڑھ کر ہماری کیا بداخلاقی ہوگی۔ اگر خود تو حج کرکے حجن امّاں بن گئیں اور ابّاصاحب حاجی ابّا بن گئے اور تسبیح بھی خوب چل رہی ہے، مگر اولاد وی سی آر اور ٹیلی ویژن پر ننگی فلمیں دیکھ رہی ہے کہ لڑکا جس لڑکی کے ساتھ اور لڑکی جس لڑکے کے ساتھ چاہتی ہے چلی جاتی ہے، ہوٹلوں میں کھانا کھارہی ہے، پارکوں میں جارہی ہے، طرح طرح کی بے پردگی کے عذاب میں مبتلا ہے اور سب سے بڑا رونا تو یہ ہے کہ ابھی صرف منگنی ہوئی ہے یعنی شادی کی بات چیت ہوئی ہے، نکاح نہیں ہوا اور اس لڑکے کو اپنی بیٹی کے سامنے کرتے ہیں اور بات چیت کی اور اس کے ساتھ گھومنے پھر نے کی اجازت دیتے ہیں۔
 اب بتائیے!یہ کتنا بڑا گناہ ہے، حرام ہے کہ کسی کی بیٹی اور بہن کو نکاح کے بغیر غیرآدمی دیکھ رہا ہے۔ اس کو گھر بلانا ، اپنی بیٹی کو اس کے پاس چائے دے کر بھیجنا اور اس سے بات چیت کرنا کتنا بڑا جرم ہے۔ اگر آپ کو جلد ی ہے تو ایک مولوی کو بلالو، نکاح کردو ، رخصتی چاہے دو سال بعد کرو۔ اگر آپ کے پاس زیور کپڑے ابھی نہیں ہیں اور معاشرے کا خوف ہے، مخلوق کا خوف ہے تو رخصتی بعد میں کرلو،ورنہ اگر اللہ کا خوف ہوتا تو سادگی سے سنت کے مطابق ایک جوڑے میں رخصت کردیتے۔ بہر حال نکاح فوراً کردوتا کہ آپ کی بیٹی کا اس لڑکے کے سامنے آنا درست ہوجائے، ساتھ رہنا اور گھومنا پھرنا، ملنا جلنا سب درست ہوجائے،
_____________________________________________
9؎   الرعد:28
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter