Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

25 - 42
وَ لَا تَبَرَّجۡنَ تَبَرُّجَ الۡجَاہِلِیَّۃِ  الۡاُوۡلٰیتم قدیم زمانۂ جاہلیت کے دستور کے موافق مت پھر و ،جیسے جاہلیت میں بے پردہ عورتوں کا شعار تھا،لہٰذا تم جاہلوں کی طرح اپنے کو بنا سجا کے باہر مت نکلو، شادی بیاہ میں سادے کپڑے پہن کے جاؤ۔ زیادہ سے زیادہ جو پرانے استعمال کے رکھے ہوئے ہیں اُن کو پہن کر جاؤ، نیانیا جوڑا غیر مَردوں میں پہن کر نکلنا حرام ہے، گناہِ کبیرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دس دس جوڑے دیےہیں ، پورا بکس بھرا ہوا ہے، لیکن جہاں شادی میں جانا ہوا اب شوہر کی ٹانگ کھینچ رہی ہیں کہ لاؤ نیا جوڑا ، ہم نیا جوڑا پہن کر جائیں گے تاکہ عورتوں میں ہماری ایک شان معلوم ہو۔ ارے!شان کپڑوں سے نہیں ہے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے میں ہے۔ عزت والا بندہ وہ ہے جس سے خدا راضی ہو، عزت والی بندی وہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ راضی  ہوں۔ دیکھو!علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا شعر مجھے یاد آگیا ، اتنے بڑے بزرگ فرماتے ہیں؎
ہم  ایسے  رہے  یا  کہ  ویسے  رہے
وہاں  دیکھنا   ہے   کہ  کیسے   رہے
میری ماؤں، بہنواور بیٹیو! سن لو! اِ س کو سوچو کہ قیامت کے دن ہماری کیا قیمت لگے گی؟ ذرا اچھے کپڑے پہن لیے، چلو چند عورتوں نے تمہاری تعریف بھی کردی کہ اری بہن! بڑے اچھے کپڑے پہن کر آئی ہو ،بس آپ پھول کر کُپَّا ہوگئیں۔ بندیوں کی تعریف سے تمہیں خوشی ہوجائے اور اس کی فکر نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں میں کیسی ہوں، جبکہ شان دکھانے کے لیے لباس پہننا اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔ دیکھو! ایک لڑکی جس کی شادی ہونے والی تھی، اُس کی سہیلیوں نے سجایا، پھر سب لڑکیوں نے کہا کہ اے بہن !آج تم بڑی حسین معلوم ہوتی ہو ،تو وہ لڑکی رونے لگی کہ تمہاری تعریف سے کیا ہوگا؟ جب میں بیاہ کے جاؤں گی اور میرا شوہر مجھے دیکھ کر خوش ہوجائے گا تب خوشی مناؤں گی۔ اس واقعے کو سن کر اللہ کے ایک ولی رونے لگے کہ اے دنیا والو! تم میری کتنی تعریف کرو لیکن اِ س
_____________________________________________
8؎   الاحزاب:33
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter