وفیات
دارالعلوم کے مخلصین ومعاونین کی جدائی: جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مجلس شوریٰ کے ممتاز رکن جناب الحاج ظرافت سیر ؒ اس دار فانی سے دار بقاء کی طرف تشریف لا گئے۔ مرحوم جلوزئی کے مشہور حکیم جناب عبدالحمید صاحب کے برخوردار تھے۔ حکیم صاحب ؒ کے حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒسے خصوصی عقیدت و تعلق کا رشتہ رہا۔ حکیم صاحب کی دنیا سے رحلت کے بعد ان کے تمام برخوردارن خصوصاً الحاج ظرافت سیر و جناب الحاج غیاث الامام صاحب و تمام خاندان نے اس دینی وایمانی رشتہ کو قائم دائم رکھے‘ مزید مستحکم کردیا‘ دارالعلوم کے بعض فلاحی کاموں میں جناب الحاج ظرافت سیر کا بڑھا حصہ ہے ۔بحمدللہ ان کی اولاد بھی دیندا راور والد کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ دارالعلوم حقانیہ کے اساتذہ شیخ الحدیث انوار الحق صاحب کی قیادت میں تعزیت میں شرکت کرکے جناب حاجی صاحب مرحو م کی خواہش کے مطابق انکا جنازہ بھی حیات آباد میں انہو ںنے پڑھایا۔
مولانا افتخار صدیقیؒ کی رحلت : دارالعلوم حقانیہ کی مجلس شوریٰ کے ممبر اور بانی رکن الحاج محمد یوسف ؒ کے پوتے مولانا افتخار صدیقی گزشتہ دنوں وفات پاگئے۔آپ دارالعلوم کے فارغ التحصیل تھے ،کئی کمالات اور اوصاف حمیدہ کے مالک تھے۔عمر بھر دارالعلوم حقانیہ اور حضرت مولانا عبدالحق ؒ اوران کے خاندان کے ساتھ گہرے رشتہ اخوت و محبت میں بندھے رہے۔مسلمانوں اور امت مرحومہ کے غم میں ہمہ وقت گھلتے رہتے۔دارالعلوم کے مہتممین واساتذہ کرام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
n اوورسیئزفائونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور سابق ڈی جی امیگریشن جناب مہر بادشاہ صاحب ۴جولائی ۲۰۱۴ء کو اس فانی دنیا سے کوچ کرگئے۔مرحوم الحاج عزیزالرحمن مرحوم کے بہنوئی تھے۔ علمی وروحانی خاندان سے تعلق رکھتے ‘ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق ؒکے ساتھ ان کی بے پناہ محبت تھی۔ بحمدللہ ان کے دونوں برخورداران میں اپنے مشفق ودیندار باپ کی علامات موجود ہیں۔ دارلعلوم حقانیہ کے مہتمم حضرت مولانا سمیع الحق صاحب و حضرت مولانا انوار الحق صاحب نے ان کے ہاں جاکر ان کے بچوں سے تعزیت کی۔ n جناب میاں محمد شریف شاہ صاحب دارالعلوم حقانیہ کے مجلس شوری کے رکن تھے۔گزشتہ دنوں انکا انتقال ہوگیا۔ n حاجی محمد شاہ مردانزائی صاحب گزشتہ دنوں انتقال کرگئے ،مرحوم عمر بھر جمعیت علماء اسلام کے ساتھ وابستہ رہے اور اور صوبہ بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے بنے۔ n جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ احمد علی صاحب کی اہلیہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرماوے اورپسماندگان کو صبر وجمیل نصیب فرمائے۔ ادارہ ان تمام حضرات کے رفع درجات کیلئے دعا گو ہے ۔