Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق کراچی ذوالحجہ 1431ھ

ہ رسالہ

8 - 14
***
اخبار جامعہ
مفتی معاذ خالد
جامعہ کے تعلیمی سال کا آغاز
8 شوال المکرم بروز ہفتہ جامعہ فاروقیہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔ آٹھ بجے حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم العالیہ نے تمام اساتذہ کرام سے مختصر گفتگو فرمائی، بعد ازاں تمام اساتذہ کرام کو داخلے کے حوالے سے ذمہ داریاں سپرد کی گئیں۔
اسی طرح جامعہ فاروقیہ کراچی فیز II میں بھی نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز ہوا۔
جامعہ میں مہمانوں کی آمد
بروز جمعرات 20 شوال المکرم کو جنوبی افریقہ سے چند مہمان جامعہ تشریف لائے، ناشتہ کے بعد حضرت شیخ الحدیث مدظلہم سے ملاقات فرمائی۔ بعد ازاں حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب مد ظلہم کی خواہش پر جامعہ کی تمام شاخوں کے اساتذہ ناظرہ وحفظ کی ایک مختصر نشست ہوئی، جس میں جنوبی افریقہ سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں نے اساتذہ کے ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اخیر میں حضرت شیخ الحدیث مد ظلہم نے مختصر گفتگو فرمائی اور اپنی دعا سے حاضرین مجلس کو بہرہ ور فرمایا۔
جامعہ فاروقیہ فیز II میں اسباق کا افتتاح
بروز ہفتہ23 شوال المکرم حضرت شیخ الحدیث مد ظلہم نے جامعہ فاروقیہ کراچی فیز II میں باقاعدہ اسباق کا آغاز فرمایا، جس میں جامعہ سے اساتذہ حدیث نے شرکت فرمائی۔
جامعہ فاروقیہ کراچی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
26 شوال المکرم بروز بدھ جامعہ فاروقیہ کراچی مرکز میں بحمدا للہ تعالیٰ نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس کا افتتاح تلاوت کلام پاک کے بعد حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے قیمتی نصائح سے فرمایا۔
جامعہ فاروقیہ کراچی کے لیے قطعہ اراضی
بروز ہفتہ 23 شوال المکرم اہل جامعہ کے ایک انتہائی مخلص دوست نے جامعہ فاروقیہ کراچی کی خدمات کے پیش نظر اپنی ایک قطعہ اراضی جامعہ فاروقیہ کراچی کے لئے وقف کردی، جامعہ کی طرف سے ایک مختصر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حضرت رئیس الجامعہ مدظلہم، حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب مد ظلہم، مولانا محمد یوسف افشانی صاحب مدظلہ کے علاوہ دیگر اساتذہ حدیث اور علاقہ کے معززین نے بھی شرکت فرمائی۔

Flag Counter