Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

6 - 49
آج جبکہ اسلام اور رسول اعظم ﷺ کے خلاف دنیا کی فسطائی طاقتیں کھڑی ہیں ، اور دنیا کو یہ خوف ہے کہ کہیں اسلام اپنی زبردست اخلاقی تعلیمات کے ساتھ دوبارہ دنیا کی زمام اقتدار نہ سنبھال لے، اور صورت حال کچھ اس طرح بنتی جارہی ہے، ابھی برطانیہ کی تازہ مردم شماری سے اسلام کی اشاعت کی ایک اچھی تصویر سامنے آئی ہے، اور یورپ و امریکہ کی صورت حال سے وہاں کے لوگوں میں بوکھلاہٹ طاری ہے، جتنی سازشیں کی جاہی ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کے لیے جتنی کوششیں کی جارہی ہیں ، اتنا ہی اسلام کی حقانیت اجاگرہوتی جارہی ہے، اور ’’جادو وہ ہے جو سر چڑھ کر بولے‘‘ کی مثل صادق آتی جارہی ہے،بقول شاعر   ؎
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ اُبھرے گا جتنا کہ دباؤگے
یورپ و امریکہ کی اسلام مخالف سرگرمیوں کے نتیجہ میں عمومی طور پر لوگوں میں ایک تجسس کی فضا پیدا ہورہی ہے، اورقرآن مجید اور سیرت کی کتابوں کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، جس کاپہلے تصور بھی نہیں تھا۔ اس وقت اس کی بڑی ضرورت ہے کہ سیرت پر زیادہ سے زیادہ مواد تیار کیا جائے، اور ان کی خوب اشاعت کی جائے، حضور اقدس ﷺ سے محبت کا


Flag Counter