ظالمانہ کسی ملک میں داخل ہورہی ہے، قتل اور خون کا بازار گرم ہے، دل کی آگ بجھائی جارہی ہے، اور پرانی عداوت اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ ظلم اور درندگی کا وہ کون سا طریقہ ہے جس کو فاتح قوم استعمال نہیں کرتی، جنھوں نے تاریخ پڑھی ہے، یا پہلی اور دوسری عالمگیر جنگ کا مشاہدہ کیا ہے، وہ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے۔ ایک عالمگیر جنگ پر کیا منحصر ہے، چھوٹی چھوٹی مقامی جنگوں میں کیا کچھ نہیں ہوتا، اور جب کوئی قوم فتح یاب ہوتی ہے، تو وہ کس طرح اپنی روح کی پیاس کو بجھاتی اور اپنی خواہش کی تسکین کا سامان کرتی ہے، تاریخ کا ہمیشہ کا تجربہ ہے، اور بارہا دیکھا گیا ہے کہ نفرت و عداوت سے جنگ کی ابتدا ہوئی اور ظلم و انتقام پر اس کا خاتمہ ہوا۔
لیکن ذرا فاتحِ مکہ کا حال پڑھیے، ابتدا سے لے کر انتہا تک نقشۂ جنگ کا مطالعہ کیجیے، وہ کیسا فاتح تھا او روہ کون سی جنگ تھی؟
کیا آپ نے کسی فاتح اور جرنیل کا ایسا حال پڑھا ہے؟ اس شان کی اور اس آن بان کی دنیا میں کوئی اور فتح ہوئی ہے؟ مشرق و مغرب کی تاریخ آپ کے سامنے کھلی ہوئی ہے، کیا کوئی ادنیٰ نمونہ بھی آپ اس جیسا پیش کرسکتے ہیں ؟{فَلْیَأْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِثْلِہِ إِنْ کَانُوْا صَادِقِیْنَ}۔