Deobandi Books

انسانیت آج بھی اسی در کی محتاج ہے

29 - 49
ترجمہ: ’’بھلا آپ نے اس کو دیکھا جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنالیا، اور اللہ نے علم کے باوجود اس کو گمراہ کیا؟۔‘‘
ربیع الاول کا یہ مہینہ ہمارے لیے سیرت کا ایک پیغام رکھتا ہے، اور وہ پیغام یہ ہے :
{لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللّٰہِ أُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُو اللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْآخِرَ } (سورۃ الأحزاب:۲۱)
ترجمہ: ’’بے شک اللہ کے رسول میں تمہارے لیے اچھا نمونہ ہے، اُن کے لیے جو ا للہ اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ۔‘‘
یہ پیغام یہ ہے کہ اپنی خواہشات اور اپنی عادتوں کی غلامی ترک کرکے خدا اور رسول ﷺ کی اطاعت اختیار کی جائے، اور اپنی خواہش کو اپنا معبود نہ بنا لیا جائے، اس لیے کہ گمراہی کے اس درجہ پر پہنچ جانے کے بعد پھر کوئی کوشش اور تدبیر آسانی سے کارگر نہیں ہوتی۔
حضور ﷺ کی سیرت میں مسلمانوں کو ہر مرحلہ اور ہر موڑ پر پوری رہنمائی ملتی ہے، تاریخ انسانیت میں یہی وہ تنہا سیرت ہے جس کا ہر شعبہ


Flag Counter