Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

9 - 24
٭حج کے لئے تنہا عورتوں کا قافلہ جائز نہیں ۔قافلہ میں دیندار حضرات موجود ہوں تب بھی بلا محرم کسی عورت کو حج پر جانا جائز نہیں ۔ سفرِ حج ہو یا سفرِعمرہ یا کوئی بھی سفرہو اڑتالیس میل کا سفر بلا محرم جائز نہیں بلکہ سولہ میل کا سفر بھی فساد زمانہ کی وجہ سے بلا محرم کرنا بعض فقھا کے نزدیک جائز نہیں ۔(شرح اللباب)
٭ہوائی جہاز سے بھی بلا محرم سفرِحج کرنا جائز نہیں۔
٭ جس خاتون کی ملکیت میں مکان ہے اوراس کا نفقہ وسکونت کا خرچہ شوہر اٹھاتاہے تووہ مکان ضرورت اصلیہ سے زائد ہے۔اگر وہ مکان اتنی قیمت کا ہے کہ اس کو بیچا جائے تو اخراجات ِحج اپنے اور محرم کے پورے ہو سکیں تو اس خاتون پر حج فرض ہے شوہر ساتھ جانے کو تیار ہو جائے یا محرم میسر ہو جائے تو حج کو جانا ضروری ہے ۔
٭جس عورت کی ملکیت میں زیور ہے اور اتنی مالیت کا ہے کہ اس سے حج کے اخراجات اس کے اور اس کے محرم کے پورے ہو سکیں تو اس پر حج فرض ہے ۔محرم میسر ہو جائے یا شوہر ساتھ جانے کو تیار ہو جائے تو حج میں تاخیر کرنا جائز نہیں ۔
Flag Counter