Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

8 - 24
اس حالت میں اس کا فریضئہ حج تو ذمہ سے ساقط ہوجائے گا مگر وہ سخت گناہگار ہوگی ۔ اگر چہ محرم ساتھ ہو ،اور گناہ کی وجہ سے اس کا یہ حج حج مبرور نہ بنے گا۔
٭۔شیر خوار(دودھ پینے والا) بچہ کی وجہ سے شوہر اپنی بیوی کو حج سے منع نہیں کر سکتا ۔ 
٭ عورت کو آخری عمر تک محرم نہ ملنے پر حج بدل کرانیکی وصیت کرنا واجب ہے ۔
٭۔ اگر کسی عورت نے محرم میسر نہ ہو نے کی وجہ سے حج بدل کرادیا پھر بعد میں محرم میسر ہوگیا مثلا نکاح کر لیا اور شوہر ساتھ چلنے پر راضی ہو گیا اور اس وقت بھی روپیہ بقدر حج عورت اور محرم موجود ہو یا بعد کو جمع ہوگیا ہو تو دوبارہ حج کرنا ضروری ہے ۔
 ٭عورت حج کے لئے غیر محرم کے ساتھ جا نا چاہے تو شوہر روک سکتا ہے۔  ٭ جس عورت نے غیر محرم کے ساتھ حج ادا کر لیا تو فرض ساقط ہو گیا لیکن گنہگار ہو ئی اور اس کا یہ حج حجِ مبرور نہ بنا۔
Flag Counter