Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 24
علیہ وسلم  نے  خواتین کے حج کوجہاد قرار دیاہے ارشادعالی ہے۔
عن عائشۃ رضی اللہ تعالی عنہا استأذنت النبی صلی اللہ علیہ وسلم  فی الجہاد فقال النبی  صلی اللہ علیہ وسلم (( جہادکن الحج )) (بخاری ومسلم)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد میں شرکت کی اجازت مانگی ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : تمہارا جہاد حج ہے ۔
 الحمد للہ کہ اب وہ کتابچہ تقریبا تیار ہو چکا ہے اور قارئین سے گزارش ہیکہ دعا فرمائیں کہ وہ کتابچہ بھی جلد قارئین کے سامنے آجائے ، جس کی تالیف میں ہم نے مناسک حج کی معتبر کتابوں سے استفادہ کیا ہے منجملہ ان کے مناسک ملا علی قاری ، غنیۃ الناسک، بدائع الصنائع ، فتاوی تاتار خانیہ، معلم الحجاج، عمدۃ الفقہ اور حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب الحج او ردیگر بعض فتاوی اکابرعلماء رحمہم اللہ تعالی قابل ذکر ہیں ، خواتین حج سے پہلے اور حج کے دوران اس کتاب کا مطا لعہ کریں اور اس کے موافق عمل کریں تو قو ی امید ہے ۔ ان شاء اللہ تعالی حج مبرور نصیب ہو گا ،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس متواضع خدمت کو قبول فرمائے اور اپنی 
Flag Counter