Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

23 - 24
٭جس خاتون کو یہ لکوریاکی بیماری اتنی زیادہ ہے کہ مستقل پانی رستا رہتا ہے کہ وہ چار رکعت نماز بھی ادا نہیں کر سکتی تو وہ معذور ہے اس کا وضو اس نماز کے وقت سے دوسری نماز کے وقت تک باقی رہے گا۔بشرطیکہ کوئی دوسرا ناقض وضو پیش نہ آجائے۔
٭لکوریاکا پانی طواف کرتے وقت نکل آیا تو طواف موقوف کرکے مطاف سے باہر آجائے اور وضو کرکے پھر طواف مکمل کر ے اگر چار چکروں سے کم کئے تھے تب بھی وضو کرنے کے بعد باقی چکر پورے کرنا جائز ہے از سرِنو طواف کرنا واجب نہیں ہے
٭اگر کوئی عورت بچے کو گود میں لیکر طواف کر رہی ہے اور بچے نے پمپر میں پیشاب  وغیرہ کردیا تو اس  حالت میں بھی طواف ہو جائے گا مگر اس حالت میں کرنا مکروہ ہے۔
٭حالت احرام میں مہندی لگانا جائز نہیں کیونکہ اس میں خوشبو ہوتی ہے ،پس جس نے پوری ہتھیلی پر احرام کی حالت میں مہندی لگائی تو اس پر دم واجب  ہو گا ، 
Flag Counter