Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

18 - 24
٭عورت اگر طوافِ وداع کے وقت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو اور مزید قیام کی گنجائش نہ ہو تو طواف وداع چھوڑدے اور اس کے چھوڑنے سے کوئی دم وغیرہ لازم نہ ہوگا۔ اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہو جائے۔ اس کے لئے طواف  وداع معاف ہے۔ 
٭اگر طواف کرتے وقت عورت کو حیض آجائے تو طواف کو فورا موقوف کرکے مسجد سے باہر آجائے ، اور پھر پاک ہونے کے بعد طواف کرے ۔
٭حج کے ایام میں مصلحت کے تحت مانع حیض دواؤں کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔
٭اگر کسی خاتون نے مانع حیض دوا خون آنے سے پہلے ہی استعمال کر لی اور خون بالکل رکا رہا یہاں تک کہ اس نے طواف زیارت یا طواف عمرہ مکمل کرلیا تو  اس کا طواف درست ہو گیا۔ 
٭بعض خواتین کو مانع حیض دوا استعما ل کرنے کی وجہ سے ایک یا دو ماہ یا اس سے بھی زیادہ تھوڑا تھوڑا خون آتا رہتا ہے ۔ ایسی حالت میں خاتون کے جو ایام ہر 
Flag Counter