Deobandi Books

خواتین اسلام کے اہم مسائل حج و عمرہ مختصرا- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

13 - 24
٭۔ خواتین کو احرام سے حلال ہو نے کے لئے سر منڈوانا حرام ہے ان کو انگلی کے ایک پورے کے برابر تمام سر کے بال کتروانے چاہئیں ورنہ کم سے کم چوتھائی سر کے بال بقدر ایک پورے کے خود کاٹنا یا کٹوانا ، احرام سے نکلنے کے لئے ضروری ہے۔اور بہتر طریقہ یہ ہے کہ بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کرے آدھے بال داہنے کندھے کے سامنے سینے پر ڈالیں اور آدھے بال بائیں کندھے کے سامنے سینے پر ڈالیں پھر دو طرف ڈالے ہوئے بالوں سے ڈیڑھ یا دو پورے کاٹ دیں۔تاکہ بڑے چھوٹے ہونے کی وجہ سے بالیقین صحیح معنی میں بال کٹ جائیں ۔
٭عورت احرام سے حلال ہو نے کے لئے اپنے بال خود بھی کاٹ سکتی ہے اور اگرکئی عورتیں احرام سے ہوں او ر احرام سے حلال ہو نے کا وقت آچکاہے تو ایک دوسرے کے بال کاٹ سکتی ہیں۔ 
٭کسی نا محرم مرد سے بال کٹوانا حرام ہے۔
٭۔حالت احرام میں جوں مارنے پر ایک مٹھی گندم صدقہ کر نا بطور کفارہ کے واجب ہے نقد روپیہ یا ریال بھی دے سکتی ہے۔جو کیڑے بدن سے پیدا ہوں ان 
Flag Counter