Deobandi Books

پاکستان ۔ دستور و قانون

ن مضامی

35 - 37
توہین رسالتؐ کے قانون پر نظر ثانی؟
مرکزی جمعیۃ اہل حدیث پاکستان کے امیر محترم سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کے قانون کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی، البتہ اس کے غلط استعمال کی روک تھام ضروری ہے اور اس پر ہمیں غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل توہین رسالتؐ کے قانون پر نظر ثانی کے لیے تیار ہے مگر اس کے لیے حکومت یہ مسئلہ باقاعدہ طور پر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوائے۔ پروفیسر ساجد میر صاحب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی کو نظر ثانی کی بات کرتے ہوئے یہ وضاحت کرنی چاہیے تھی۔
جہاں تک توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کا قانون ہے، یہ مسلمانوں کے دین و ایمان کا مسئلہ ہے اور اس پر امت مسلمہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں متفق ہے کہ توہین رسالتؐ کے سنگین جرم کی سزا موت ہے۔ اسی اجماعی عقیدہ کی بنیاد پر پاکستان میں توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کا قانون نافذ ہے جو دنیا بھر کے سیکولر حلقوں بالخصوص اقوام متحدہ، یورپی یونین اور مغربی ممالک و اداروں کی طرف سے مسلسل ہدف تنقید بنا ہوا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سیکولر لابیوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون آزادیٔ رائے کے انسانی حق کے منافی ہے جس کی اقوام متحدہ کے حقوق کے چارٹر میں ضمانت دی گئی ہے اور اس چارٹر پر پاکستان سمیت کم و بیش تمام مسلم حکومتوں کی طرف سے بارہا اتفاق کا اظہار کیا جا چکا ہے۔
مغربی حکومتیں اور ادارے اس قانون کو صرف تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے بلکہ اسے منسوخ کرانے کے لیے ایک عرصہ سے سرگرم عمل ہیں۔ اور پاکستان پر یہ دباؤ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے کہ وہ اس قانون کو ختم کر دے یا ترامیم کے ذریعہ غیر مؤثر بنا دے۔ ملک کے اندر بعض سیکولر حلقوں اور دانش وروں کا موقف بھی یہی ہے اور وہ اسے ختم کرانے کی مہم میں بین الاقوامی سیکولر حلقوں کے ساتھ شریک و معاون ہیں۔
ملک کے دینی حلقوں اور عوام کی طرف سے اس موقف اور دباؤ کو بارہا مسترد کیا جا چکا ہے۔ حتیٰ کہ ایک موقع پر ملی یک جہتی کونسل کی تحریک پر جب اس کی قیادت مولانا شاہ احمد نورانیؒ ، قاضی حسین احمدؒ ، مولانا سمیع الحق اور مولانا معین الدین لکھویؒ جیسے سرکردہ علماء کرام کے ہاتھ میں تھی، پاکستان کے عوام نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کر کے اس حوالہ سے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا تھا۔ ایک سے زائد بار ایسا ہو چکا ہے کہ توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کے قانون کو تبدیل کرنے کی بات کسی بھی طرف سے سامنے آئی تو تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور جماعتوں نے متحد ہو کر اس کا متفقہ جواب دیا۔ چنانچہ اب تک ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی اور آئندہ بھی پاکستانی عوام کی دینی حمیت اور غیرت کے سامنے ایسی کسی کوشش کا کامیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کو ختم کر دیا جائے تویہ ممکن ہی نہیں ہے اور پاکستان کے عوام خواہ وہ کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں اسے قبول نہیں کریں گے۔
ہمارا خیال یہ ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی بھی نظر ثانی کی بات اس حوالہ سے نہیں کر رہے، اس لیے پروفیسر ساجد میر کی طرح ہمارا بھی ان سے تقاضہ یہی ہے کہ وہ اس کی وضاحت کریں اور دو ٹوک یہ اعلان کریں کہ نظر ثانی موت کی سزا پر نہیں بلکہ قانون کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے کی جا سکتی ہے۔
جس طرح یہ بات قطعی طور پر غیر متنازعہ ہے کہ توہین رسالتؐ کی سزا بہرحال موت ہے جسے کسی صورت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح یہ بات بھی اب متنازعہ نہیں رہی کہ ہمارے ہاں اس قانون کا استعمال بہت سے مواقع پر ناجائز ہوتا ہے۔ متعدد شواہد ایسے موجود ہیں کہ اپنے مخالفین کو خواہ مخواہ پھنسانے کے لیے اس قانون کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ بیسیوں مقدمات ایسے ریکارڈ پر ہیں جو خود مسلمانوں کے باہمی مسلکی مشاجرات و تنازعات کے پس منظر میں ایک دوسرے کے خلاف درج کرائے گئے ہیں۔ اگرچہ یہ صورت حال صرف توہین رسالتؐ کے قوانین کے بارے میں نہیں بلکہ دفعہ 302 اور دیگر سنگین سزاؤں کے قوانین کے حوالہ سے بھی موجود ہے لیکن توہین رسالتؐ کے الزام کے ساتھ مذہبی عقیدت اور نفرت کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے اس کی سنگینی دوسرے قوانین کے غلط استعمال سے بڑھ جاتی ہے اور بعض اوقات امن عامہ بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
چنانچہ قانون کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے یہ مسئلہ اسلامی نظریاتی کونسل میں زیر بحث آتا ہے تو اسے ہدف تنقید بنانے کی بجائے اس کی حمایت کرنی چاہیے اور مل جل کر اس کا رخ صحیح رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بلکہ ہمیں ہر کام کے لیے ریاستی اور دستوری اداروں کی طرف رجوع کرنے اور سارے معاملات انہی کے حوالے کر دینے کی روش کا از سرِ نو جائزہ لینا چاہیے۔ اور دینی جماعتوں کو اپنے طو رپر بھی اس الجھن کا حل نکالنے کی کوئی کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ یہ امر واقعہ ہے کہ توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کے قانون کا بہت سے مواقع پر غلط استعمال ہوتا ہے جس سے خود قانون کی افادیت طنز و تشنیع کا نشانہ بن جاتی ہے اور دینی حلقوں کی بدنامی ہوتی ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل اس پر غور کرتی ہے یا نہیں، یہ ؂ ’’رموز مملکت خویش خسرواں دانند ‘‘ کے دائرہ کی بات ہے۔ البتہ محترم پروفیسر ساجد میر سے ہم یہ گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ وہ خود پیش رفت کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے سنجیدہ علماء کرام کا اجلاس طلب کریں اور اس بات کا اہتمام کریں کہ ملک بھر میں اس قانون کے تحت مقدمات کا ڈیٹا جمع کر کے اس کے اعداد و شمار قوم کے سامنے لائیں، اور جید علماء اور سینئر وکلاء کی کمیٹی ان کا جائزہ لے کر یہ رائے دے کہ کیا واقعی اس قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے؟ اگر ہو رہا ہے تو اس کی روک تھام کے لیے مناسب تجاویز اور طریق کار بھی تجویز کرے۔
توہین رسالتؐ پر موت کی سزا کے متفقہ موقف کو چھیڑے بغیر باقی حوالوں سے اس میں کیا تبدیلیاں ضروری ہیں یا ہو سکتی ہیں؟ اگر اسلامی نظریاتی کونسل یا دینی جماعتوں کا کوئی غیر سرکاری فورم اس پر غور و فکر کے لیے تیار ہو تو ہم بھی اس سلسلہ میں کچھ تجاویز پیش کرنا چاہیں گے، بشرطیکہ یہ جائزہ سنجیدگی کے ساتھ علمی اور تحقیقی ماحول میں لیا جائے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۳۱ جنوری ۲۰۱۶
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 3 0
3 سرکاری شریعت ایکٹ کے بارے میں وفاقی شرعی عدالت کا تاریخی فیصلہ 4 1
4 متوقع دستوری ترامیم ۔ ارکان پارلیمنٹ کے نام کھلا خط 5 1
5 آٹھویں آئینی ترمیمی بل 5 4
6 پارلیمنٹ کی خودمختاری 5 4
7 آئین کے تضادات 5 4
8 قرآن و سنت کی بالادستی کا دستوری سفر 6 4
9 قرآن و سنت کی بالادستی کا دستوری سفر 6 1
10 مروجہ قوانین کی اسلامائزیشن کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ 7 1
11 توہین رسالت قانون ۔ نفاذ کے طریق کار میں تبدیلی 8 1
12 نکاح کے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے دو متضاد فیصلے 9 1
13 قرارداد مقاصد اور اس کے تقاضے 10 1
14 محبت کی شادیاں اور ہماری اعلیٰ عدالتیں 11 1
15 عقیدۂ ختم نبوت اور امریکی مطالبات 12 1
16 پارلیمنٹ کے لیے اجتہاد کا اختیار 13 1
17 اجتہاد علمی 13 16
18 اجتہاد مطلق 13 16
19 ’’اجتہاد عملی‘‘ کے لیے اہلیت کا معیار 13 16
20 حدود آرڈیننس اور اس پر اعتراضات 14 1
21 حدود آرڈیننس اور تحفظ حقوق نسواں بل 15 1
22 عدلیہ کا بحران اور غیر مسلم چیف جسٹس کی بحث 16 1
23 سزائے موت کے خاتمے کی بحث 17 1
24 دستوری ترامیم اور حکمران طبقے کا رویہ 18 1
25 قرآن کریم اور دستور پاکستان 19 1
26 توہین رسالتؐ قانون ۔ مختلف طبقات کا موقف 20 1
27 1-سیکولر حلقوں کا موقف 20 26
28 2- مسیحی برادری کا موقف 20 26
29 3- دینی حلقوں کا موقف 20 26
30 4- پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف 20 26
31 توہین رسالت کی سزا پر جاری مباحثہ 21 1
32 پاکستان میں نفاذ شریعت کی متفقہ دستاویزات 22 1
33 متن قراردادِ مقاصد 1949ء 22 32
34 علماء کرام کے متفقہ ۲۲ دستوری نکات 1951ء 22 32
35 اسمائے گرامی حضرات شرکائے مجلس 22 32
36 نفاذ شریعت کے لیے متفقہ رہنما اصول 2011ء 22 32
37 ملی مجلس شرعی کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کی دو اہم قراردادیں 22 32
38 قرارداد نمبر ۱ ۔ اتحاد بین العلماء 22 32
39 قرارداد نمبر ۲ ۔ قومی خودمختاری کا تحفظ 22 32
40 اجلاس کے شرکاء کے اسمائے گرامی 22 32
41 سزائے موت ختم کرنے کی مہم 23 1
42 تحریک طالبان اور دستور پاکستان 24 1
43 قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی جدوجہد 25 1
44 نفاذ اسلام کے لیے مسلح جدوجہد کا راستہ 26 1
45 دستور کی بالادستی اور حکومتی رویہ 27 1
46 دستور پاکستان ۔ اسلامی یا غیر اسلامی؟ 28 1
47 دستور کی بالادستی اور قومی خودمختاری کا مسئلہ 29 1
48 دستور پاکستان اور عالمی لابیاں 30 1
49 تین طلاقوں کو تعزیری جرم قرار دینے کی سفارش 31 1
50 اکیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تحفظات 32 1
51 قرارداد مقاصد کی آئینی پوزیشن کی بحث 33 1
52 دستور پاکستان کی اسلامی بنیادیں 34 1
53 دستوری سفارشات پر ہر مکتبۂ خیال کے مشاہیر علماء کا متفقہ تبصرہ اور ترمیمات 34 52
104 توہین رسالتؐ کے قانون پر نظر ثانی؟ 35 1
105 قرآن کریم اور پاکستان کا تعلق 36 1
106 قومی اسمبلی کا منظور کردہ قانونِ تنازع جاتی تصفیہ 37 1
110 صدر جنرل محمد ضیاء الحق کا نفاذ شریعت آرڈیننس 2 1
111 قصہ ۱۹۵۶ء کے دستور کا 1 1
112 حصہ (۱) 34 52
113 حصہ (۲) 34 52
114 حصہ (۳) 34 52
115 حصہ (۱۰ ) 34 52
116 حصہ (۱۱) 34 52
117 حصہ (۱۲) 34 52
118 ضمیمہ اول 34 52
119 ضمیمہ دوم 34 52
120 اسمائے گرامی حضرات شرکائے مجلس 34 32
Flag Counter