Deobandi Books

منزل قرب الہی کا قریب ترین راستہ

ہم نوٹ :

16 - 18
واللہ کہتا ہوں کہ گناہوں سے بچنے کی ہمت موجود ہے۔ اگر ہمت و طاقت نہ ہوتی تو تقویٰ فرض نہیں ہوسکتا تھا،پھر تو ظلم ہوجاتا اور اللہ ظلم سے پاک ہے۔ بات یہ ہے کہ ہماری طبیعت صحیح نہیں رہی، طبیعت میں حیا نہیں رہی اور غیرت ہی نہیں رہی۔ ابھی ایک غنڈہ جوتا لے کر        کھڑا ہوجائے کہ دیکھو تم ذرا میں دیکھوں کہ آج کیسے تم دیکھتے ہو۔ کیا بات ہے غنڈوں سے ڈرگئے۔ معلوم ہوا کہ قلب میں شرافت نہیں ہے۔ پالنے والے کی ربوبیت کا حق ادا کرنا ہمیں نہیں آتا۔ ہم جوتوں سے ڈر کر گناہ چھوڑتے ہیں۔ اب بتاؤ ربّ العالمین کا کیا حق ہے؟ دو بیٹے ہیں ایک بیٹا کہتا ہے کہ چوں کہ ابا نے ہم کو پالا ہے اس لیے ہم ان کے فرماں بردار ہیں، پالنے کی وجہ سے میں اپنے ماں باپ کو ناراض نہیں کرسکتا اگرچہ وہ ڈنڈا نہیں مارتے اور دوسرا کہتا ہے کہ ابا کی نافرمانی میں اس لیے نہیں کرتا کہ وہ ڈنڈا لگاتا ہے۔ بولو ان دونوں میں کون شریف ہے؟ جو اپنے والدین کی پرورش کا حق ادا کرتا ہے وہ شریف بندہ ہے۔ تو ایسے ربّ العالمین کی پرورش کا شکر ادا کرو جو ہمیں پالتے ہیں ہم انہیں ناراض نہ کریں۔ کچھ اللہ کے نام پر شرافت کے نام پر اور حیا بندگی کے نام پر اختر کی آہ کو قبول کرلو۔ بس اب دعا کرنا کہ اللہ مجھ کو ہمت اور حوصلہ عطا فرما اور میرے دوستوں کو بھی حوصلہ عطا فرما۔ جانوروں اور سوروں اور کتوں کی سی زندگی سے نجات عطا فرماکر اللہ والی حیات ہم سب کو عطا فرما۔ ہماری بحریہ، بریہ اور فضائیہ کو اللہ تعالیٰ عظیم الشان طاقت دے اور اللہ تعالیٰ ہماری تمناؤں کے مطابق فتح عظیم چاروں طرف عطا فرمائے اور دنیا بھی عطا فرما اور دین بھی عطا فرما اور اس ملک پاکستان کو زمینی دولتوں، فضائی دولتوں اور سمندری دولتوں سے مالا مال فرمائے اور اپنے تعلق کی دولت سے بھی ہم سب کو مالا مال کردے کہ اصل دولت یہی ہے۔
وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِیْم ِ اٰمِیْنَ، یَا رَبَّ الۡعَالَمِیۡنَ
عشق حقیقی
ہر شعر مرا  غم  ہے  تمہارا  لیے  ہوئے
اور  دردِ  محبت   کا  اشارہ  لیے  ہوئے
(عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ)
Flag Counter