Deobandi Books

ماہنامہ الابرار ستمبر 2009

ہ رسالہ

3 - 13
میں جان بھی کردوں جو نچھاور مرے آقاﷺ
ایف جے،وائی(September 13, 2009)

جناب شاہین اقبال اثر

آفاقِ جہاں کے لیے خاور مرے آقاﷺ

عالم ہے ترے دم سے منور مرے آقاﷺ

کام آئے گی وہ روزِ جزا مجھ کو یقینا

اوڑھی ہے محبت کی جو چادر مرے آقاﷺ

نبیوں کے نبی آپﷺ، رسولوں کے رسول آپﷺ

ہیں راہنماﺅں کے بھی رہبر مرے آقاﷺ

حق آپ کی الفت کا ادا ہونہیں سکتا

میں جان بھی کردوں جو نچھاور مرے آقاﷺ

مجھ ایسا سیہ کار بنا آپ کا مداح

دراصل ہے یہ حسنِ مقدر مرے آقاﷺ

آقا کی زیارت ہے ہدایت کی ضمانت

ہادی کی تجلّی کے ہیں مظہر مرے آقاﷺ

تائید رہی رب کی سدا آپ کے ہمراہ

ہر آن تھے منصور و مظفر مرے آقاﷺ

کردار میں خوشبو تو ہے گفتار میں خوشبو

یعنی کہ مجسم ہیں معطر مرے آقاﷺ
Flag Counter