Deobandi Books

ماہنامہ الابرار ستمبر 2009

ہ رسالہ

13 - 13
خانقاہ اور جامعہ کے شب و روز
ایف جے،وائی(September 13, 2009)

مفتی ارشاد اعظم صاحب

ماظم تعلیمات جامعہ اشرف المدارس کراچی

حضرت مہتمم صاحب دامت برکاتہم کی سفر عمرہ سے واپسی

جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بعافیت وطن واپس پہنچ گئے۔ سفر عمرہ کے دوران خلق کبیر کا حضرت کی طرف رجوع رہا اور بیانات کا سلسلہ جاری رہا یہاں کہ ایک دن میں چار بیانات بھی ہوئے۔ شیخ العرب والعجم عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے متوسلین نے اپنے شیخ کے فرزند کے لیے دیدہ و دل فرش راہ کردیے اور حضرت مہتمم صاحب کا خوب خوب اکرام کیا غرض حضرت مہتمم دامت برکاتہم کا یہ سفر عمرہ اہل حجاز کے لیے زبردست دینی منافع کا باعث بنا۔ فتقبل اﷲ منہ۔

دورہ تجوید و دورہ عربیہ کا آغاز

الحمدﷲ جامعہ میں دورہ تجوید اور دورہ لغة عربیہ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پچاس سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں اور انتہائی بشاشت کے ساتھ اس دورے سے نفع اٹھارہے ہیں۔ مدرسہ ابن عباس کے چار جید اساتذہ کرام دورہ لغة عربیہ کے نگراں ہیں جبکہ دورہ تجوید کے استاذ زینت القراءقاری اکبر مالکی مدظلہ ہیں یہ دورہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں قرآن کریم کی تجوید کی درستگی کے ساتھ ساتھ عربی زبان اور تکلّم کی مشق کرائی جارہی ہے۔

جامعہ میں آئندہ تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی فی الحال درجہ اول کی حد تک عربی میڈیم (معہد العربی) کا جو شعبہ قائم کیا جارہا ہے اس دورے سے اس سلسلے میں بڑی مدد ملنے کی توقع ہے۔

مہمانوں کی آمد

شیخ العرب والعجم عارف باﷲ حضرت اقدس مولاناشاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کو اﷲ تعالیٰ نے اس وقت مرجع خاص و عام بنارکھا ہے۔ ماشاءاﷲ لاقوة الا باﷲ خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی آمدورفت کا سلسلہ ہمہ وقت جاری رہتا ہے الحمدﷲ۔ گزشتہ دنوں حضرت مولانا عبدالحمید صاحب دامت برکاتہم جو مدرسہ آزاد ول جنوبی افریقہ کے مہتمم اور حضرت والا دامت برکاتہم کے خلیفہ اجل ہیں خانقاہ امدادیہ حضرت والا دامت برکاتہم کی صحبت میں کچھ ایام کے لیے تشریف لائے۔ ان کے مدرسے کے ایک اہم استاذ حضرت مولانا مفتی محمد امجد صاحب دامت برکاتہم جو حضرت والا دامت برکاتہم کے خلیفہ ہیں ان کے ہمراہ تھے۔ آخر الذکر تاحال خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں مقیم ہیں اور رمضان المبارک میں بھی قیام کا ارادہ رکھتے ہیں حضرت مفتی امجد صاحب دامت برکاتہم حضرت والا دامت برکاتہم کے اشعار کے بہترین شارح ہیں وہ اپنی مترنم آواز میں حضرت والا دامت برکاتہم کے اشعار پڑھ کر جو شرح بیان کرتے ہیں وہ قراان و حدیث سے مبرہن ہوتی ہے جس سے خود حضرت والا دامت برکاتہم بھی بہت محظوظ ہوتے ہیں اور اہل علم بھی سردھنتے ہیں عام سامعین بھی عش عش کر اٹھتے ہیں۔ اللّٰہم زد فزد

عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم رو بصحت

شیخ العرب والعجم عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کی علالت میں کچھ ایام پہلے جو شدت آگئی تھی الحمدﷲ اب اس میں بڑا افاقہ ہے۔ قارئین کرام سے حضرت والا دامت برکاتہم کی صحت و عافیت کے لیے خوب خوب دعاﺅں کی گذارش ہے اﷲ تعالیٰ حضرت والا دامت برکاتہم کو پہلے سے بھی اچھی صحت و توانائی عطا فرماکر حضرت والا کے فیض کو جو الحمدﷲ ساری دنیا میں پہنچ رہا ہے مزید عام اور تام فرمائیں اور امت کو حضرت والا دامت برکاتہم سے متمتع ہونے کی توفیق بخشیں، آمین۔

سالانہ امتحانات کے نتائج

جامعہ میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جن میں کامیاب ہونے والے طلبہ کرام کی پوری جامعہ اور اپنے اپنے درجوں میں کامیابی کے اعتبار سے تفصیل درج ذیل ہے۔

اس امتحان میں شریک طلباءمیں سے درجہ ثالثہ (ب) کے طالب علم محمد یٰسین ولد محمد بلال نمبر۵۰۵ ۹۲ئ۱۰۱ فیصد نمبر حاصل کرکے پورے جامعہ میں اول آئے۔ درجہ ابتدائیہ (ب) کے طالب علم محمد احمد ولد مولوی عبدالغفار نمبر ۳۹۱ ۱۱ئ۷۹ فیصد نمبر حاصل کرکے پورے جامعہ میں دوم آئے۔ درجہ اولیٰ (الف) کے طالب علم اکبر متین ولد عالمگیر نمبر ۴۸۷ ۶۵ئ۲۹ فیصد نمبر حاصل کرکے پورے جامعہ میں سوم آئے۔
Flag Counter