Deobandi Books

الحجامہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

19 - 45
رِس کر گلاس میں جمع ہونے لگے گا، گلاس کو اسی حالت میں پانچ منٹ تک رہنے دیں، یہاں تک کہ اس کے اندر خون جمع ہو کر جمنے لگے پھر گلاس کو نکال دیں۔
۶۔		بہتر یہ ہے کہ حجامہ انہی دنوں میں لگایا جائے، جو اللہ کے رسولﷺ  نے بتلائے ہیں، یعنی چاند کی ۱۷، ۱۹ اور ۲۱ تاریخ کو، تاہم ضرورت کے تحت کسی دن بھی لگایا جا سکتا ہے۔
۷۔	حجامہ صبح سویرے لگانا بہتر ہے۔ تاہم ضروری ہے کہ انسان خالی پیٹ ہو۔
 		کھانے کے 4 گھنٹے بعد اور مشروبات پینے کے 1½ گھنٹے بعد انسان کا معدہ خالی ہوجاتا ہے لہٰذا اگر اس کا اہتمام کر لیا جائے تو مضائقہ نہیں۔
۸۔	حجامہ کا عمل مکمل ہوجانے کے بعد دستانے، ریزر بلیڈ اور گلاس کو احتیاط کے ساتھ ضائع کر دیں اور انہیں دوبارہ استعمال مت کریں، اور بہتر یہ ہے کہ انہیں زمین میں نیچے دبا دیں جیسا کہ آپ ﷺ نے حکم فرمایا۔
۹۔		حجامہ لگانے کے بعد غسل کر لیں، یہ مستحب ہے اور ایک گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں۔
۱۰۔	چونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اپنے مریضوں کا علاج صدقہ سے کرو، اس لیے ہم اپنے مریضوں کو تلقین کرتے ہیں کہ کچھ صدقہ کر دیں، اور شکرانے اور شفا کی نیت سے دو رکعت نفل پڑھ لیں ، کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سنت پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائی۔
تنبیہ:	اس کا اہتمام کیا جائے کہ گلاس جو استعمال کیا گیا ہے کسی دوسرے فرد پر نہ استعمال کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہیپاٹائیٹس B اور  C اور ایڈز کے لگنے کا خطرہ ہے۔ حجامہ لگانے کیلئے کئی قسم کے آلات مارکیٹ میں دستیاب ہیں، ایسے آلات بہت خطرناک ہیں کیونکہ وہ گلاس بار بار استعمال کیا جاتا ہے۔ لہٰذا انھیں استعمال کرنے سے قطعی طور پر گریز کیا جائے۔


حجامہ کے لئے احتیاطی تدابیر

۱۔		کمزور اور بہت زیادہ دبلے افراد حجامہ نہ لگوائیں۔
۲۔		معمّر افراد جو کہ بہت کمزور ہیں اس وقت تک حجامہ نہ لگوائیں، جب تک اشد ضرورت نہ ہو۔ 
۳۔	پانی کی کمی کا شکار (dehydration) بچوں کو حجامہ نہ لگوائیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 1 1
3 مقدمہ 6 1
4 اظہارِ تشکّر 7 1
5 حجامہ کا علاج ارشادات نبوی ﷺکی روشنی میں 8 1
6 عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا 13 1
7 حجامہ کن تاریخوں میں لگانا چاہیے؟ 14 1
8 روزہ کی حالت میں حجامہ لگوانا 15 1
9 حجامہ لگانے پر اجرت لینا 15 1
10 حجامہ کے عام فوائد 16 1
11 ہمارے تجربہ میں جن امراض میں لوگوں کو شفا 16 1
12 حجامہ لگانے کیلئے ضروری اَشْیَا 18 1
13 حجامہ کے لئے احتیاطی تدابیر 19 1
14 حجامہ لگانے کے ممکنہ مقامات کی نشان دہی 21 1
15 حجامہ کے ذریعہ جرمن طریقۂ علاج کے مطابق ممکنہ مقامات کی نشاندہی 22 1
16 حجامہ لگانے کے مقامات 22 1
17 ٹانگوں میں درد کے مقامات 23 16
18 درد کے مقامات 33 16
19 کراچی میں مندرجہ ذیل احباب حجامہ سے علاج کرتے ہیں 41 1
20 دیگر شہروں میں مندرجہ ذیل احباب حجامہ سے علاج کرتے ہیں 44 1
21 روزانہ مالش کریں۔ کئی مراحل میں بدن کے جوڑوں پر حجامہ لگائیں۔ 35 16
22 درد کے مقامات پر سر میں حجامہ لگانا 37 16
Flag Counter