۱۹۔ کسی بھی مقام پر درد ہو، وہاں حجامہ لگایا جائے انتہائی مفید ہے۔
حجامہ لگانے کیلئے ضروری اَشْیَا
۱۔ دستانے (صرف ایک مرتبہ استعمال کریں)۔
۲۔ ٹشو پیپر۔
۳۔ صرف ایک بار نیا بلیڈ استعمال کیا جائے۔
۴۔ گلاس، حجامہ لگانے کے لئے۔
حجامہ لگانے کا طریقہ
۱۔ ہاتھوں پر دستانے چڑھا لیں درد کے مقام کی جِلد کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ بال ہوں تو انہیں سیفٹی ریزر سے صاف کر دیں ورنہ گلاس جِلد پر نہیں چپکے گا۔ گلاس کے اندر چھوٹا سا ٹشو پیپر جلا کر ڈال دیں اور گلاس کو درد کی جگہ پر رکھ کر ہاتھ سے دبائے رکھیں، ٹشو پیپر کے جلنے سے گلاس کے اندر کی آکسیجن ختم ہوجائے گی۔ اندر خلا ہوگا اور باہر کی ہوا کے دباؤ کے باعث گلاس جِلد پر چپک جائے گا، اندرونی دباؤ کے باعث مریض کی جِلد ابھر کر گلاس کے اندر نصف کرہ کی شکل میں چلی جائے گی، جسم کا خون جِلد کی سطح پر آکر جمع ہو جائے گا۔
۲۔ گلاس کو ایسے ہی 5 منٹ چپکا رہنے دیں اور پھر انگلی کی مدد سے اسے الگ کر دیں۔
۳۔ جِلدکے اُبھرے ہوئے حصہ پر تھوڑے تھوڑے فاصلہ سے بلیڈ سے ہلکے ہلکے چیرے لگا دیں، لیکن یہ چیرے نسوں اور رگوں کے قریب مت لگائیں۔
۴۔ جب بلیڈ کو اس کے غلاف سے نکالیں تو اس کی دھار کو ہاتھ نہ لگے اس معاملہ میں مکمل احتیاط کریں۔
۵۔ اب ایک مرتبہ پھر ٹشو پیپر میں آگ لگا کر گلاس کے اندر رکھ دیں، تاکہ آکسیجن کے جلنے سے اس کے اندر خلا پیدا ہوجائے، گلاس کو اسی سرخ دائرہ والی جِلد پر دوبارہ چپکا دیں، خلا کے دباؤ کے باعث چیرہ کے اندر سے خون رِس