Deobandi Books

الحجامہ - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

14 - 45
حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ ؓ نے رسول اللہﷺ سے حجامت (حجامہ لگوانے) کی اجازت چاہی، تو آپﷺ نے ابو طیبہ کو حکم فرمایا کہ وہ حضرت ام سلمہؓ کو حجامہ لگائے۔ (راوی کہتے ہیں کہ) میرا خیال ہے ابو طیبہ نے کہا کہ وہ ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓ کے رضاعی بھائی ہیں، یا وہ نا بالغ تھے۔
ضرورت کے تحت عورتوں کیلئے نامحرم مردوں کا علاج معالجہ کرنا اور اسی طرح مردوں کیلئے نامحرم عورتوں کا علاج معالجہ کرنا جائز ہے۔ بخاری کی درج ذیل روایت سے اس کے جواز کا ثبوت ملتا ہے:
عَنْ الرُّبَیِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ بْنِ عَفْرَائَ قَالَتْ: کُنَّا بِغَذْوٍ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِﷺ نَسْقِي الْقَوْمَ وَنَخْدِمُہُمْ وَنَرُدُّ الْقَتْلَی وَالْجَرْحَی إِلَی الْمَدِیْنَۃِ۔ 

حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراءؓ فرماتی ہیں کہ ہم (خواتین) ایک غزوہ میں رسول ﷺ کے ساتھ تھیں۔ صحابہ کرام کو پانی پلاتی تھیں اور ان کی خدمت کرتی تھیں اور شُہَدا اور زخمیوں کو واپس مدینہ لے آتی تھیں۔

حافظ ابن حجر ؒ نے فتح الباری جلد (۱۰) صفحہ نمبر (۱۱۱) میں فرمایا کہ مذکورہ حدیث ’’وندادي الجرحی ونرد القتلی‘‘ (یعنی ہم زخمیوں کا علاج اور شہدا کو مدینہ لے آتی تھیں) کے الفاظ سے بھی وارد ہوئی ہے۔ اس حدیث سے عورتوں کیلئے مردوں کے علاج کا جواز ثابت ہوتا ہے تاہم مردوں کیلئے نامحرم عورتوں کا علاج معالجہ اس حدیث پر قیاس کرتے ہوئے ثابت کیا جائے گا۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ضرورت کے وقت نا محرم مرد یا عورت کا علاج معالجہ جائز ہے اور ضرورت کے وقت نا محرم مرد یا نا محرم عورت کا دیکھنا اور ہاتھ لگانا جائز ہے۔

حجامہ کن تاریخوں میں لگانا چاہیے؟

قمری مہینے کی  ۱۷، ۱۹ اور ۲۱ تاریخوں میں حجامہ لگانا چاہیئے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست مضامین 1 1
3 مقدمہ 6 1
4 اظہارِ تشکّر 7 1
5 حجامہ کا علاج ارشادات نبوی ﷺکی روشنی میں 8 1
6 عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا 13 1
7 حجامہ کن تاریخوں میں لگانا چاہیے؟ 14 1
8 روزہ کی حالت میں حجامہ لگوانا 15 1
9 حجامہ لگانے پر اجرت لینا 15 1
10 حجامہ کے عام فوائد 16 1
11 ہمارے تجربہ میں جن امراض میں لوگوں کو شفا 16 1
12 حجامہ لگانے کیلئے ضروری اَشْیَا 18 1
13 حجامہ کے لئے احتیاطی تدابیر 19 1
14 حجامہ لگانے کے ممکنہ مقامات کی نشان دہی 21 1
15 حجامہ کے ذریعہ جرمن طریقۂ علاج کے مطابق ممکنہ مقامات کی نشاندہی 22 1
16 حجامہ لگانے کے مقامات 22 1
17 ٹانگوں میں درد کے مقامات 23 16
18 درد کے مقامات 33 16
19 کراچی میں مندرجہ ذیل احباب حجامہ سے علاج کرتے ہیں 41 1
20 دیگر شہروں میں مندرجہ ذیل احباب حجامہ سے علاج کرتے ہیں 44 1
21 روزانہ مالش کریں۔ کئی مراحل میں بدن کے جوڑوں پر حجامہ لگائیں۔ 35 16
22 درد کے مقامات پر سر میں حجامہ لگانا 37 16
Flag Counter