Deobandi Books

کلیات رہبر

96 - 98
ناخواندگی ہے باعثِ تحقیرِ زندگی
لکھ پڑھ کے اہلِ مرتبہ اے مہرباں بنو
دکھلائیو جہاں میں کمالات علم کے
شاعر بنو  ادیب بنو، نکتہ داں بنو
 ٭ 
حلقہ بندی، بادہ کش، ساغر بکف
محو گردش، ساقیٔ مینا بدوش
چاندنی کا فرش، جگنو کے چراغ
اللہ اللہ اہتمام ناؤ نوش
 ٭ 
بھرتی جاتی ہے دلوں میں نفرت
شہر ویرانے ہوئے جاتے ہیں
کیا قیامت ہے الٰہی توبہ
اپنے بیگانے ہوئے جاتے ہیں
 ٭ 
دور فراعنہ سہی تشویش کیا سبب
الجھے نہ قوم بحثِ کثیر و قلیل میں
قدرت جو چاہتی ہے کسی کی بقائے زیست
دیتی ہے راستہ اسے دریائے نیل میں
 ٭ 
احناف ہیں اشاعتِ مذہب میں پیش پیش
پسماندہ خیر ہم بھی نہیں عرفِ عام میں
ترویج مسئلہ ہی میں گزری تمام عمر
الجھے رہے قراء ت خلف الامام میں
 ٭ 
میں نہیں رکھتا غرض فہم عوام الناس سے
کیوں کہ ہوں فنکار اعلیٰ شخصیت رکھتا ہوں میں
باخبر ہیں قدر و قیمت سے مری جوہر شناس
سنگریزوں میں گہر کی حیثیت رکھتا ہوں میں
 ٭ 
سامان صد نشاط و طرب غیر سود مند
تفریحِ طبع کے لیے قرآن چاہیے
ہوتا ہے ذکرِ حق سے میسر سکونِ دل
پر شرطِ اوّلیں ہے کہ ایمان چاہیے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter