Deobandi Books

کلیات رہبر

95 - 98
پیکر عفتِ مریم کی مثالی تصویر
متقی، روزہ کے پابند ، نمازی معلوم
باوجود ایں ہمہ اوصافِ الٰہی توبہ
شیخ کی کثرتِ دشنام طرازی معلوم
 ٭ 
انجم کوتاہ بیں نے کیوں مجھے جانا حقیر
کیا مرے ماتھے پہ ایماں کی درخشانی نہیں
ہوں تو اک ذرہ مگر رکھتا ہوں شاہانہ مزاج
مہر و مہ کی کب مرے قدموں پہ پیشانی نہیں
 ٭ 
جزو ہستی کے ہیں بہم متضاد
جشنِ شادی کہیں، کہیں ماتم
ایک ہی وقت صحنِ گلشن میں
پھول ہنستے ہیں، روتی ہے شبنم
 ٭ 
وصف خوئے آرسی در طبعِ من پیدا نہ شد
طاقتِ پرواز دارد گرچہ بازوئے تلمذ
ہست رہبر ؔ فطرتِ من واقف رازِ خودی
تہ نکردم زیں سبب زنہار زانوئے تلمذ
 ٭ 
حائلِ راہ سخن ہے اگر فکرِ معاش
شعر ہم اس لیے لکھنے کو تو کم لکھتے ہیں
لیکن اے وقت کے شاعر یہ تجھے یاد رہے
شعر کہتے ہیں جسے شعر وہ ہم لکھتے ہیں
 ٭ 
گوشۂ قبر کرچکے آباد
یا بقید حیات ہیں ہم لوگ
جذبۂ پرسش ملال نہیں
کتنے بے التفات ہیں ہم لوگ
 ٭ 
فتنہ جو ، خود غرض، جفا پیشہ
وجہِ تشویش کائنات ہوں میں
صرف انسان ہی نہیں ورنہ
ایک مجموعۂ صفات ہوں میں

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter