Deobandi Books

کلیات رہبر

94 - 98
 ٭ 
کورے ہی نظر آتے ہو ماحول میں دیں کے
ہاں شعبدہ بازی میں ہو البتہ دماغی
قرآن و احادیث سے ہوتا ہے یہ ثابت
تم پیروِ ابلیس ہو اسلام کے باغی
 ٭ 
ہرگز نہ پاسکوگے جگہ اے منافقو!
اسلام کا ہے دائرہ مانا وسیع تر
دستور مختلف ہیں صداقت کے کذب کے
کیسے ہو شہرِ نور میں ظلمات کا گزر
 ٭ 
انسانیت کا پاس نہ مذہب کا احترام
دشنام ہی پہ آگئے دشنام کے مریض
اچھا ہوا کہ جلد زباں بند ہوگئی
دو گھنٹے بولتے رہے سرسام کے مریض
 ٭ 
کہنے کو خیر منہ میں زباں ہے کہو مگر
تم جس پہ گامزن ہو رہِ مصطفی نہیں
کیوں آستانِ غیر پہ ہوتے ہو سجدہ ریز
معبود تو خدا کے سوا دوسرا نہیں
 ٭ 
میں نے جو کہا میری سمجھ میں نہیں آتا
یہ کون درِ غیر پہ خم کردہ جبیں ہے
آواز یہ دی ہاتفِ غیبی نے فلک سے
اک شرک پسند احمق و بیگانۂ دیں ہے
 ٭ 
تاریکیوں کو دل میں جگہ دی یہ ہوسکا
ایماں کی ایک شمع فروزاں نہ کرسکے
کافر بنا کے رکھ دیے مسلم عوام کو
پیدا جناب صرف مسلماں نہ کرسکے
 ٭ 
کوئی سنتا نہیں اک قادرِ مطلق کے سوا
ہم بھی دیکھے ہیں بہت عرض و گزارش کرکے
تجربہ رکھتے ہیں صدیوں کا پرانا اے دوست
تین سو ساٹھ خداؤں کی پرستش کرکے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter