Deobandi Books

کلیات رہبر

59 - 98
شکستِ دل کی خفیف آہٹ کے تحت ہیں اشکبار آنکھیں
ستم کلی پر ہو ، روئے شبنم یہ شیوۂ ربطِ باہمی ہے
یہ جادۂ منزلِ محبت کسی قدر پُرخطر ہے رہبرؔ
کہ جا بجا خاکِ رہگزر میں لہو کے آثار ہیں نمی ہے
 ٭ 
جزء ً و کلّاً نمایاں آرزو کرنی پڑی
کھل کے آخر آج ان سے گفتگو کرنی پڑی
فکرِ خوش کو منفعت بخش عدو کرنی پڑی
خارزاروں کے حوالے گل کو بوکرنی پڑی
بے ریا اُبھرا نہ کوئی خاک پر نقشِ سجود
معصیت کوشی ہمیشہ باوضو کرنی پڑی
پاسِ آدابِ محبت تھا عناں گیرِ زباں
چشم و ابرو کے اشارے گفتگو کرنی پڑی
زندگی کو تھی کہاں حاصل ہی دیرینہ بقا
شعلۂ خس کے مشابہ ہو بہو کرنی پڑی
فرق تھوڑا نیت ِ ساقی میں پایا تو ضرور
مرحمت لیکن شرابِ مشک بو کرنی پڑی
کس بلا کی ہے بتوں میں قوتِ تسخیر بھی
دیر کی شیخ حرم کو آرزو کرنی پڑی
ساقیٔ مہوش کی بے پایاں عطائے جام پر
میکشوں کو تشنگی کی آرزو کرنی پڑی
ہے لبوں پر صرف شرحِ معنیٔ شعر و شباب
زندگی کو رازدارِ رنگ وبو کرنی پڑی
ہوگیا کھا پی کے رخصت واعظ ملت فروش
مفت کی تکرارِ باہم کو بکو کرنی پڑی
ہرقدم پہ کرکے رہبرؔ خار و داماںکا لحاظ
گلشنِ ہستی میں سیرِ رنگ و بو کرنی پڑی
------------------------------

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter