Deobandi Books

کلیات رہبر

52 - 98
 ٭ 
انشراحِ صدر کی صورت عیاں ہوتی گئی
منتقل سینہ بہ سینہ داستاں ہوتی گئی
دہر میں مقبول اپنی داستاں ہوتی گئی
ہم غلط سمجھے کہ دنیا بدگماں ہوتی گئی
یہ نہ پوچھو کیا سے کیا اردو زباں ہوتی گئی
ملکۂ عالم دلوں کی حکمراںہوتی گئی
ہر بہارِ تازہ مانندِ خزاں ہوتی گئی
بے اصولی ہی اصولِ باغباںہوتی گئی
گرم جولاں جس قدر برقِ تپاں ہوتی گئی
آشیاں کی معنوی صورت عیاں ہوتی گئی
زندگی یوماً فیوماً نکتہ داںہوتی گئی
انکساری ہر بُنِ مو سے عیاںہوتی گئی
روز افزوں کثرتِ آہ و فغاں ہوتی گئی
’’رفتہ رفتہ طول میری داستاں ہوتی گئی‘‘
صلح کے نعرے فلک سے بھی تجاوز کر گئے
جنگ شیخ و برہمن کے درمیاں ہوتی گئی
اوج پر ہوتا گیا باشندۂ تحت الثریٰ
کیا تماشا ہے زمیں بھی آسماںہوتی گئی
اک سرِ مو بھی نہ آیا فرق استقلال میں
استطاعت گو نحیف و ناتواں ہوتی گئی
ہم جھکاتے ہی رہے ہر آستانے پر جبیں
بت پرستی اس قدر مرغوبِ جاںہوتی گئی
یادِ جاناں میں گئے رہبرؔ جدھر باچشمِ تر
راہ اپنی غیرتِ صد کہکشاں ہوتی گئی
 ٭ 
بے رہ روی کے تحت غلط راہ پر چلے
منزل سے اور دور ہوئے جس قدر چلے
طے کرسکے نہ پھر بھی رہِ شوقِ زندگی
دو ایک دن کی بات نہیں عمر بھر چلے
احساں کہیںجتائے نہ خورشید اس لیے
لے کر چراغ دن میں سرِ رہگزر چلے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter